حدیث نمبر: 14871
١٤٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وأبو معاوية عن حجاج عن الحسن بن سعد عن ابن عباس قال: أخبرني أبو طلحة: أن رسول اللَّه ﷺ قرن بين ⦗٢٩٧⦘ الحج والعمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ میں قران کیا۔
حدیث نمبر: 14872
١٤٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن الأعمش عن مسلم البطين عن علي بن حسين عن مروان بن الحكم قال: كنا نسير مع عثمان، فسمع رجلًا يلبي بهما جميعًا، فقال عثمان: من هذا؟ فقالوا: علي قال: فأتاه عثمان فقال: ألم تعلم أني نهيت عن هذا، (فقال) (١): بلى، ولكن (لم أكن لأدع) (٢) فعل رسول اللَّه ﷺ (بقولك) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مروان بن حکم فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عثمان کے ساتھ جا رہے تھے، آپ نے ایک شخص کی آواز سنی کہ وہ حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھ رہا ہے حضرت عثمان نے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں، حضرت عثمان آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ کیا آپ کے علم میں نہیں ہے کہ میں نے اس سے منع کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں (میرے علم میں ہے) لیکن میں آپ کی بات کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کو نہیں چھوڑ سکتا۔
حدیث نمبر: 14873
١٤٨٧٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: خرجنا حجاجًا ومعنا (الصبي) (٢) بن معبد قال: فأحرم بالحج والعمرة قال:
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے، اور ہمارے ساتھ حضرت صبی بن معبد بھی تھے، انھوں نے حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا، پھر ہم لوگ حضرت عمر کے پاس آئے اور ہم نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ تمہیں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی طرف ھدایت دی گئی، (راہنمائی کی گئی ہے) ۔
حدیث نمبر: 14874
١٤٨٧٤ - فقدمنا على عمر، فذكر ذلك له، فقال: هديت لسنة نبيك ﷺ (١) (٢).
حدیث نمبر: 14875
١٤٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبدة بن (أبي لبابة) (١) عن (شقيق) (٢) بن سلمة عن (الصُّبي) (٣) بن مَعْبد عن عمر بمثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14876
١٤٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن شقيق (بن سلمة) (١) عن (الصُّبيّ) (٢) بن معبد عن عمر بمثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14877
١٤٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ليث بن سعد عن يزيد ابن أبي حبيب عن أبي عمران قال: حججت مع (مولاتي) (١) فدخلت على أم سلمة (فقالت) (٢): سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "يا آل محمد أهلوا بعمرة وحج" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمران فرماتے ہیں کہ میں اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کے لیے نکلا، میں حضرت ام سلمہ کے پاس گیا، آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ : اے آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حج وعمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھو۔
حدیث نمبر: 14878
١٤٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي الزبير عن ⦗٢٩٩⦘ جابر: أن النبي ﷺ قرن بين الحج والعمرة (وطاف لهما) (١) طوافًا واحدًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ میں قران فرمایا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی طواف فرمایا۔
حدیث نمبر: 14879
١٤٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة قال: (حدثني) (١) حميد ابن هلال: سمعت مطرف بن عبد اللَّه يقول: (حدثني) (٢) عمران بن حصين قال: جمع رسول اللَّه ﷺ بين الحج والعمرة، ثم لم (ينه) (٣) عنه، ولم (ينزل كتاب يحرمه) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کو جمع فرمایا (قران کیا) پھر نہ تو آپ نے اس سے منع کیا اور نہ ہی کتاب اللہ میں اس کی حرمت نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 14880
١٤٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي (أسماء) (١) عن أنس قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يلبي بهما جميعًا: "لبيك بحجة وعمرة معًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھا، (اور فرمایا) حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 14881
١٤٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن علية عن يحيى بن (أبي) (٢) إسحاق عن أنس: أنه سمع النبي ﷺ يقول: "لبيك (بحجة وعمرة) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 14882
١٤٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت عبد اللَّه بن أبي (قتادة) (١) يقول: إنما قرن رسول اللَّه ﷺ؛ لأنه أخبر أنه ليس بحاج بعدها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لیے حج قران فرمایا تھا کیونکہ آپ کو بتلا دیا گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بعد دوبارہ حج نہ فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 14883
١٤٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك بن عبد اللَّه (عن) (١) علي بن (زيد) (٢) عن سعيد بن المسيب قال: (سمعت) (٣) أصحاب محمد (يلبون) (٤) بعمرة وحجة معًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ میں نے صحابہ کرام سے سنا وہ حج وعمرہ دونوں کا اکٹھا تلبیہ پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 14884
١٤٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن كثير ابن جمهان قال: خرجنا (حجاجًا) (١) ومعنا رجل من أهل الجبل لم يحج قط فأهل ⦗٣٠١⦘ بحجة وعمرة، فعاب ذلك عليه أصحابنا قال: فنزلنا قريبًا من ابن عمر قال: فقلنا (له) (٢): إن معنا (رجلًا) (٣) من أهل الجبل لم يحج قط، فأهل بحجة وعمرة فعاب ذلك عليه أصحابنا فما كفارته؟ (قال: كفارته) (٤) أن يرجع بأجرين (وترجعون) (٥) بواحد (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر بن جمھان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے ہمارے ساتھ اہل جبل کا ایک شخص بھی تھا جس نے پہلے حج نہ کیا ہوا تھا، اس نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، ہمارے ساتھیوں نے اس کو معیوب اور ناپسند سمجھا، ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قریب ہی ٹھہرے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمارے ساتھ اہل جبل کا ایک شخص ہے جس نے پہلے حج نہیں کیا ہوا اس نے حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا ہے اور اس چیز کو ہمارے اصحاب نے معیوب سمجھا ہے اس کا کفارہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ دوگنا اجر وثواب لے کر لوٹے گا اور تم لوگ ایک اجر کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 14885
١٤٨٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ قال: "لبيك (بعمرة وحجة) (١) (معًا) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھا۔
حدیث نمبر: 14886
١٤٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن حميد (ومصعب) (١) عن أنس: أن النبي ﷺ قال: "لبيك بعمرة وحجة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے اسی طرح مروی ہے۔