کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے ہر روز دن رات میں بیت اللہ کی زیارت کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 14868
١٤٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ابن طاوس عن أبيه: أن النبي ﷺ كان يفيض كل ليلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر رات بیت اللہ کا طواف کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14869
١٤٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء عن ابن عمر: أنه كان يأتي البيت أيام التشريق ولم يكن أحد يفعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایام تشریق میں (بھی) بیت اللہ کی زیارت و طواف کے لیے تشریف لاتے، جب کہ آپ کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہ کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 14870
١٤٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (بن) (١) الجراح عن مغيرة بن زياد عن عطاء قال: إن زرت البيت أيام التشريق كل يوم فهو أفضل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تم ایام تشریق میں ہر روز بیت اللہ کی زیارت اور طواف کرو تو یہ سب سے افضل ہے۔