کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہو گی
حدیث نمبر: 14849
١٤٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس (١) عن الحسن قال: أول من عرف بالبصرة ابن عباس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بصرہ میں ذکر و اذکار حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اختیار فرمایا۔
حدیث نمبر: 14850
١٤٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي (عن) (١) سفيان عن موسى ابن أبي عائشة قال: رأيت عمرو بن حريث يخطب (يوم) (٢) عرفة وقد اجتمع الناس إليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن ابو عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن حریث کو نو ذوالحجہ کو دیکھا کہ وہ خطبہ دے رہے ہیں اور لوگ ان کے پاس جمع ہیں۔
حدیث نمبر: 14851
١٤٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي (عن سفيان) (١) عن الأعمش قال: رأيت أبا وائل وأصحابنا يجلسون يوم عرفة، فيتحدثون كما (كانوا) (٢) يتحدثون في (سائر) (٣) الأيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ نو ذوالحجہ کے دن بیٹھے ہوئے ہیں، اور وہ اسی طرح آپس میں محو گفتگو ہیں جس طرح باقی دنوں میں ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 14852
١٤٨٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة: أنه رأى سعيد بن المسيب عشية عرفة (يسند) (١) ظهره إلى المقصورة ويستقبل الشام حتى تغرب الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب کو یوم عرفہ کی سہ پہر دیکھا کہ انھوں نے پشت کے ساتھ امام کے کھڑے ہونے والی جگہ سے ٹیک لگائی ہوئی اور شام کی طرف رخ کیا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔
حدیث نمبر: 14853
١٤٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن أبي عوانة عن يونس عن عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: ما كان (يشهد) (١) المسجد الجامع عشية (عرفة) (٢) إلا من كان (يشهده) (٣) قبل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابو بکرہ نے فرمایا کہ نویں ذوالحجہ کی سہ پہر صرف وہی لوگ جامع مسجد میں حاضر ہوں جو اس سے پہلے بھی آیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14854
١٤٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن عون قال: كانوا (يسألون) (١) محمدًا عن إتيان المسجد عشية عرفة، فيقول: لا أعلم به بأسًا، فكان يقعد في منزله، فكان حديثه في تلك العشية حديثه في سائر (الأيام) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد سے یوم عرفہ کی سہ پہر مسجد میں آنے کے متعلق لوگوں نے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، وہ اپنے گھر پر تشریف فرما تھے اور وہ اس سہ پہر میں اسی طرح گفتگو کر رہے تھے جس طرح باقی دنوں میں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14855
١٤٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن شعبة عن الحكم وحماد قال: سألتهما عن الاجتماع عشية عرفة فقالا: محدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے عرفہ کی سہ پہر جمع ہونے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 14856
١٤٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم: أنه سئل عن التعريف فقال: إنما التعريف (بمكة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ذکر و اذکار صرف مکہ میں ہی ہوگا۔
حدیث نمبر: 14857
١٤٨٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن بكير بن عامر عن إبراهيم قال: المعرف بمكة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ کو ذکر و اذکار اور جمع مکہ میں ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 14858
١٤٨٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ابن يزيد عن الشعبي قال: إنما المعرف بمكة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے بھی یہی مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14859
١٤٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن زبيد قال: ما كنا نعرف إلا في مساجدنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبید فرماتے ہیں کہ ہم لوگ صرف اپنی مسجدوں میں ہی یوم عرفہ میں ذکر و اذکار کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14860
١٤٨٦٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل الأزرق عن (أبي عمر) (١) عن ابن الحنفية قال: إنما (المعرّف) (٢) بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار صرف مکہ مکرمہ میں ہی کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 14861
١٤٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) حسين بن علي عن عبد الملك بن (أبجر) (٢) عن (طلحة) (٣) عن إبراهيم قال: إن أحق ما لزمت (الرجال) (٤) بيوتها يوم عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ بیشک وہ حق اور سچ ہے جو یوم عرفہ میں لوگوں نے اپنے گھروں میں لازم کیا ہے۔
حدیث نمبر: 14862
١٤٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن سوار قال: حدثنا محمد بن سيرين قال: لقد رأيتنا زمان زياد وما ننكر عشية عرفة من سائر العشيات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ ہم نے زیاد کا زمانہ دیکھا اور ہم لوگ باقی سہ پہروں میں سے یوم عرفہ کی سہ پہر کا انکار نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14863
١٤٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر (والحكم) (١) قالا: (المعرّف) (٢) بدعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکرو اذکار کرنا اور اجتماع کرنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 14864
١٤٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن بعض أصحابه عن الحسن وابن سيرين: أنهما كانا لا يشهدان السجد عشية عرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین عرفہ کی سہ پہر میں مسجد میں حاضر نہ ہوا کرتے تھے۔