حدیث نمبر: 14757
١٤٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل تعجل في يومين فأصاب صيدًا، قال: كان لا يرى عليه شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کرلے تو اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14758
١٤٧٥٨ - حدثنا (أبو بكر قال: حدثنا وكيع) (١) عن سفيان عن (بيان) (٢) عن الشعبي: أنه سئل عن رجل تعجل في يومين يصطاد؟ قال: إذا خرج من الحرم فلا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص دو دن پہلے پہنچ کر شکار کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ حرم سے باھر نکل کر شکار کرلے تو کوئی حرج نہیں۔