کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص جو عمرہ کرنے والا ہے یوم عرفہ میں آئے اور حلال ہو جائے تو کیا وہ بیوی کے قریب آ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 14716
١٤٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن الحسن ابن مسلم عن طاوس في الرجل يقدم معتمرًا يوم عرفة فيطوف بالبيت ويسعى بين الصفا والمروة، قال: لا يأتي (النساء) (١) والناس وقوف بعرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو یوم عرفہ میں عمرہ کی نیت سے آئے اور وہ بیت اللہ کا طواف کرے اور پھر وہ صفا ومروہ کی سعی کرے (اور حلال ہوجائے) تو فرمایا کہ لوگ وقوف عرفہ میں ہوں تو وہ اپنی عورتوں کے قریب نہیں آئے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14716
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14716، ترقيم محمد عوامة 14346)
حدیث نمبر: 14717
١٤٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر وہ آجائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14717
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14717، ترقيم محمد عوامة 14347)