حدیث نمبر: 14681
١٤٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن (سليم) (١) الطائفي عن عبد اللَّه بن عثمان قال: سمعت مجاهدًا وسعيد بن جبير يقولان: كنا نرى عبد اللَّه (بن عباس) (٢) إذا رمى الجمرة يرفع يديه حتى يساوي رأسه ويرى بياض إبطيه، [وكان ⦗٢٥٥⦘ حصاه مثل (البندقة) (٣) الحادرة] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رمی کی تو ہم نے آپ کو دیکھا آپ نے ہاتھ اٹھائے، یہاں تک کہ آپ کے ہاتھ آپ کے سر کے برابر آگئے، اور آپ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی، اور آپ کی کنکری موٹے کارتوس کے برابر تھی۔
حدیث نمبر: 14682
١٤٦٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن خثيم عن مجاهد قال: إذا رمى الجمرة فليرفع يديه حتى يرى بياض إبطيه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو چاہئے کہ اپنے ہاتھوں کو اتنا اٹھائے کہ بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگے۔
حدیث نمبر: 14683
١٤٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: أخبرني الوليد بن دينار عن نافع عن ابن عمر: أنه كان إذا رمى الجمرة تقدم أمامها فدعا اللَّه ورفع يديه، (ورفعنا) (١) معه، فما يضع يديه حتى (نملّ) (٢) ونضع أيدينا وهو كما هو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب رمی فرمائی تو جمرہ کو اپنے سامنے رکھا اور اللہ پاک سے دعا کی اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا ہم نے بھی اپنے ہاتوں کو آپ کے ساتھ اٹھایا، پھر انھوں نے اپنے ہاتھوں کو نیچے نہیں کیا یہاں تک کہ اژدہام کی وجہ سے دھکم پیل شروع ہوگئی تو ہم نے اپنے ہاتھ نیچے کرلیے لیکن وہ جس طرح تھے اسی طرح رہے۔
حدیث نمبر: 14684
١٤٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: ترفع الأيدي عند الجمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جمرات کی رمی کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 14685
١٤٦٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أشعث عن نافع قال: كان أصحاب عبد اللَّه] (١) يقولون: ترفع الأيدي عند الجمرتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ کے اصحاب فرماتے ہیں کہ دونوں جمروں کی رمی کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھائیں گے۔
حدیث نمبر: 14686
١٤٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جمرہ کی رمی کرتے وقت رفع یدین کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 14687
١٤٦٨٧ - وعن ابن (أبي) (١) ليلى عن نافع عن ابن عمر (قالا) (٢): ترفع الأيدي عند الجمار (٣).