حدیث نمبر: 14622
١٤٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (صدقة) (١) بن يسار عن عبد اللَّه ابن عمر قال: وقت رسول اللَّه ﷺ لأهل المدينة (ذا) (٢) الحليفة، ولأهل الشام الجحفة، ولأهل اليمن (يلملم) (٣) ولأهل نجد قرن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا : اور شام والوں کے لیے جحفہ، اور یمن والوں کے لیے یلملم اور نجد والوں کے لیے قرن، ایک شخص نے عرض کیا کہ عراق والوں کے لیے کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس دن عراق نہ تھا۔
حدیث نمبر: 14623
١٤٦٢٣ - (فقال) (١) رجل: فلأهل العراق، قال: لا عراق يومئذ (٢).
حدیث نمبر: 14624
١٤٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: جاء رجل فقال: (يا) (١) رسول اللَّه من أين يهل؟ قال: "يهل أهل المدينة من (ذي) (٢) (الحُلَيْفَة) (٣) (و) (٤) أهل الشام من (الجحفة) (٥)، وأهل نجد من قرن" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم کہاں سے احرام باندھیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مدینہ والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور شام والے جحفہ سے احرام باندھیں اور نجد والے قرن سے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔
حدیث نمبر: 14625
١٤٦٢٥ - فقال ابن عمر: ويقولون: وأهل اليمن من (يلملم) (١) (٢).
حدیث نمبر: 14626
١٤٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير (عن حجاج) (١) عن عطاء عن جابر قال: وقت رسول اللَّه ﷺ لأهل المدينة (ذا) (٢) الحليفة، ولأهل الشام الجحفة، ولأهل اليمن (يلملم) (٣)، وتهامة، ولأهل نجد (قرن) (٤)، ولأهل العراق، ذات عرق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا : اور شام والوں کے لیے جحفہ اور یمن والوں کے لیے یلملم اور تھامہ اور نجد والوں کے لیے قرن اور عراق والوں کے لیے ذات عرق مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 14627
١٤٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى (بن آدم) (١) قال: حدثنا (وهيب) (٢) قال: حدثنا عبد اللَّه بن طاوس عن أبيه عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ وقت لأهل المدينة ذا الحليفة، ولأهل الشام الجحفة، ولأهل نجد قرن المنازل، ولأهل اليمن (يلملم) (٣) وقال: "هُنَّ لهم ولكل (آت) (٤) عليهن من غيرهم (ممن) (٥) أراد الحج والعمرة، ومن كان دون ذلك فَمِنْ حيث أنشأ (حتى) (٦) أهل مكة من مكة" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا اور شام والوں کے لیے جحفہ اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم اور پھر فرمایا یہ ان کے لیے اور ان کے علاوہ ہر اس شخص کے لیے میقات ہے جو حج یا عمرہ کے ارادہ سے آئے، اور جو ان سے پہلے ہیں تو وہ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہاں سے باندھ لیں یہاں تک کہ مکہ والے مکہ مکرمہ سے ہی باندھ لیں۔
حدیث نمبر: 14628
١٤٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يزيد بن أبي زياد عن محمد بن علي عن ابن عباس قال: وقَّتَ رسول اللَّه ﷺ لأهل المشرق العقيق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرق والوں کے لیے مقام عقیق میقات مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 14629
١٤٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: وقت رسول اللَّه ﷺ لأهل العراق ذات عرق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عراق والوں کے لیے ذات عرق میقات مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 14630
١٤٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عبد الملك بن أبي كثير عن سعيد بن المسيب قال: قلت له: من أين (يهل) (١)؟ قال: من البيداء، (منها) (٢) أهَلَّ رسول اللَّه ﷺ لحجه، ومنها أهلَّ لعمرته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے عرض کیا کہ میں کہاں سے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا کہ مقام بیداء سے، یہاں سے ہی رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کا اور عمرہ کا احرام باندھا تھا۔
حدیث نمبر: 14631
١٤٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن عمر وقت لأهل العراق ذات عرق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے عراق والوں کے لیے ذات عرق میقات مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 14632
١٤٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن نافع عن ابن عمر قال: قال عمر لأهل العراق: انظروا حذاء قرن، فوجدوا حذاءها ذات عرق، وقرن أقرب إلى مكة من ذات عرق قال: فجعله لأهل العراق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے عراق والوں سے فرمایا : قرن کے برابر کوئی جگہ دیکھو، انھوں نے اس کے برابر (مقابل) ذات عرق کو پایا، اور قرن ذات عرق کے مقابلے میں مکہ کے زیادہ قریب تھا، آپ نے عراق والوں کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 14633
١٤٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن ابن الأسود عن أبيه: أنه كان لا يدع أحدا من أهله يجاوز العقيق، وهو (١) محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اپنے گھر والوں میں سے کسی کو بھی بغیر احرام باندھے مقام عقیق سے تجاوز کرنے نہ دیتے۔
حدیث نمبر: 14634
١٤٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: حد للناس خمسة: لأهل المدينة ذا الحليفة، ولأهل مكة التنعيم، ولأهل الشام الجحفة، ولأهل اليمن (يلملم) (١)، ولأهل نجد قرن، أو قال: لأهل العراق قرن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگوں کے لیے پانچ میقات بنائے گے۔ مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، مکہ مکرمہ والوں کے لیے تنعیم، شام والوں کے لیے جحفہ، یمن والوں کے لیے یلملم، نجد والوں کے لیے قرن یا عراق والوں کے لیے قرن، پھر جب کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا : ہمارا راستہ قرن سے نہیں ہے تو اس کا مقابل ذات عرق کو کردیا گیا۔
حدیث نمبر: 14635
١٤٦٣٥ - فلما كان بعد، قالوا لابن عباس: ليس لنا طريق على قرن (قال) (١): إزاؤه ذات عرق (٢).
حدیث نمبر: 14636
١٤٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عمارة بن زاذان عن ثابت عن أنس: أنه كان يحرم من ذات عرق ولا يكلم أحدًا من الناس حتى يطوف بالبيت إلا ما لا بد منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس ذات عرق سے احرام باندھتے اور جب تک طواف مکمل نہ کرلیتے کسی سے کلام نہ فرماتے ہاں اگر بہت ضروری بات ہوتی تو فرما لیتے۔
حدیث نمبر: 14637
١٤٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (ثوير) (١) قال: حججت مع سعيد بن جبير ومجاهد، (فأحرما) (٢) من العقيق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثویر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد کے ساتھ حج کیا دونوں نے مقام عقیق سے حج کے لیے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 14638
١٤٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن إبراهيم (ابن) (١) عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: (خرجت معه) (٢)، فأحرم من ذات عرق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عبد الأعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حج کرنے کے لیے حضرت سوید بن غفلہ کے ساتھ نکلا آپ نے ذات عرق سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 14639
١٤٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق قال: سمعت مسروقًا يقول: لأهل العراق العقيق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ عراق والوں کے لیے میقات مقام عقیق ہے۔