کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صرف اذان دینا دونوں نمازوں کے لیے کافی نہ ہو گا، یا صرف اذان یا صرف اقامت بھی
حدیث نمبر: 14604
١٤٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر (عن أبيه) (١) ⦗٢٣٤⦘ عن جابر بن عبد اللَّه قال: صلى رسول اللَّه ﷺ المغرب والعشاء بآذان واحد (وإقامتين) (٢) ولم يسبح بينهما (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب و عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اق امتوں کے ساتھ ہمیں پڑھائی اور ان کے درمیان نفل نماز نہیں پڑھی۔
حدیث نمبر: 14605
١٤٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن ابن أبي ليلى عن (١) عدي بن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد عن أبي أيوب قال: صلى رسول اللَّه ﷺ بالمزدلفة المغرب والعشاء بإقامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 14606
١٤٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إسماعيل بن أبي خالد عن (أبي) (١) إسحاق قال: قال سعيد بن جبير: أفضنا مع ابن عمر حتى أتينا جمعًا فصلى بنا المغرب والعشاء بإقامة واحدة ثم انصرف، فقال (هكذا) (٢): صلى بنا رسول اللَّه ﷺ في هذا المكان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مزدلفہ آئے تو آپ نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ پڑھائی، پھر ہماری طرف مڑے اور فرمایا : اس جگہ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی تھی۔
حدیث نمبر: 14607
١٤٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير (عن حجاج) (١) عن الحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عمر قال: صليت معه المغرب والعشاء بإقامة واحدة وقال: (فعلته) (٢) مع رسول اللَّه ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مغرب و عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا کی، اور آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بھی اسی طرح ادا کی تھی۔
حدیث نمبر: 14608
١٤٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي جعفر قال: اتفق علي وعبد اللَّه أن (كل) (١) صلاة تجمع بآذان وإقامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ اس بات پر متفق تھے کہ ہر نماز ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ جمع کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 14609
١٤٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن (أبي إسماعيل) (١) قال: صليت بجمع مع سعيد بن جبير المغرب والعشاء بإقامة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا کی۔
حدیث نمبر: 14610
١٤٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (عبيد) (١) اللَّه بن عمر عن أنس بن سيرين عن ابن عمر: أنه صلى الصلاتين بجمع بإقامة واحدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مزدلفہ میں دونوں نمازیں ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 14611
١٤٦١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سماك عن النعمان بن حميد أن عمر صلى المغرب والعشاء بإقامة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے مغرب و عشاء کی نماز ایک اقامت کے ساتھ ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 14612
١٤٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم (أن) (١) الأسود أقام الصلاة وصلى المغرب بالمزدلفة، ثم تعشى، (ثم صلى) (٢) العشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے مغرب کی نماز مزدلفہ میں ادا کی پھر رات کا کھانا کھایا اور پھر عشاء کی نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 14613
١٤٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر عن عبد الكريم قال: صليت خلف سالم المغرب والعشاء بجمع بأذان واحد وإقامتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کے پیچھے مغرب و عشاء کی نماز مزدلفہ میں ایک اذان اور دو اق امتوں کے ساتھ ادا کی، میری ملاقات حضرت نافع سے ہوئی، میں نے ان سے عرض کیا کہ حضرت عبد اللہ نے اس طرح کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا اسی طرح ہے پھر میری حضرت عطاء سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے کہا : تحقیق میں ان سے کہہ چکا ہوں کہ کوئی نماز بغیر اقامت کے نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14614
١٤٦١٤ - فلقيت نافعا فقلت له: هكذا كان يصنع عبد اللَّه؛ قال: هكذا (كان يصنع عبد اللَّه؟) (١) (٢) فلقيت عطاء، فقلت (له) (٣): قد كنت أقول لهم: (لا صلاة إلا بإقامة) (٤) (٥).