حدیث نمبر: 14500
١٤٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن مجاهد قال: لا تستلم الحجر عن يمينه ولا عن شماله ولكن استقبله استقبالًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حجر اسود کا استلام دائیں اور بائیں سے نہ کرو بلکہ اس کا استلام سامنے سے کرو۔
حدیث نمبر: 14501
١٤٥٠١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (رباح) (١) بن أبي معروف قال: حدثني من رأى مجاهدًا يدور حتى يستقبل الحجر من وجهه.
مولانا محمد اویس سرور
روایت کیا ہے اس شخص نے جس نے حضرت مجاہد کو دیکھا کہ آپ چکر لگاتے رہے، یہاں تک کہ آپ کا چہرہ حجر اسود کے بالکل سامنے آگیا، (پھر آپ نے استلام فرمایا) ۔