حدیث نمبر: 14491
١٤٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (عن) (١) عبد الملك (بن) (٢) جريج عن عطاء في (رجل) (٣) يقطع من شجر الحرم، قال: في القضيب درهم وفي الدوحة (بقرة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو حرم کے درخت (حالت احرام میں) کاٹ لے، فرماتے ہیں کہ لمبی شاخوں والے درخت (گھاس) کے بدلے ایک درھم اور بڑے درخت کے بدلہ میں ایک گائے ذبح کرے گا۔
حدیث نمبر: 14492
١٤٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن إسماعيل بن مسلم عن الحارث وحماد قالا: في الذي يعضد من شجر الحرم (قالا) (١): عليه قيمته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث اور حضرت حماد حرم کے درخت کاٹنے والے کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس پر اس درخت کی قیمت لازم ہے۔