کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 14483
١٤٤٨٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عمرو بن شعيب: أن عمر جمع بمنى] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 14484
١٤٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص عن (ابن جريح) (١) عن) (٢) عطاء قال: رأيت الناس يجمعون بمنى ويدعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرتے ہوئے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14485
١٤٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك عن عطاء قال: سمعته وسئل: على أهل منى (جمعة) (١)؟ قال: إنما هم سفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ منیٰ والوں پر جمعہ ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ لوگ تو سفر میں ہیں۔
حدیث نمبر: 14486
١٤٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو داود الطيالسي عن خالد بن أبي عثمان قال: شهدت عمر بن عبد العزيز (لا يجمع) (٢) بمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ حاضر ہوا آپ نے منیٰ میں جمعہ نہیں پڑھا۔