حدیث نمبر: 14468
١٤٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن جعفر (عن) (١) أشعث عن الحسن قال: لا يعتد به؛ يطوف بالبيت ثم يطوف بين الصفا والمروة، فإن لم يفعل حتى (يمسي) (٢)، قال: قد قضى (ما) (٣) عليه ولا شيء عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس کو شمار نہیں کیا جائے گا، پہلے طواف کرے پھر صفا ومروہ کی سعی کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے یہاں تک کہ سفر کرے (بھول جائے یا واپس چلا جائے) تو فرماتے ہیں کہ جو اس پر فریضہ تھا وہ ادا ہوگیا اور اس پر کچھ نہیں۔
حدیث نمبر: 14469
١٤٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في رجل بدأ بالصفا والمروة قبل البيت قال: يعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف سے پہلے صفا ومروہ کی سعی کرے فرمایا وہ اس کا اعادہ کرے۔