حدیث نمبر: 14460
١٤٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من أيام أحب إليّ اللَّه فيهن العمل من ⦗١٩٨⦘ هذه الأيام أيام العشر، فأكثروا فيهن التكبير والتهليل والتحميد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں ہے کوئی دن زیادہ محبوب جن میں کوئی عمل کیا جائے ان دنوں سے، یعنی ذی الحجہ کے دس دنوں سے، پس ان میں تکبیر، لا الہ الا اللہ اور تحمید کی خوب کثرت کرو۔
حدیث نمبر: 14461
١٤٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مسكين (١) أبي هريرة قال: سمعت مجاهدًا وكبر رجل أيام العشر، فقال مجاهد: أفلا رفع صوته فلقد (أدركتهم) (٢) وإن الرجل ليكبر في المسجد فيرتج بها أهل المسجد، ثم يخرج الصوت إلى أهل الوادي حتى يبلغ الأبطح، فيرتج بها أهل الأبطح وإنما أصلها من رجل واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے ایام عشر میں کسی شخص کو تکبیر کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا : اس نے آواز کو بلند کیوں نہ کیا ! بیشک میں نے تو ان لوگوں کو پایا ہے کہ ان میں سے ایک شخص تکبیر مسجد میں کہتا تو اس کی آواز کی وجہ سے پوری مسجد لرز اٹھتی پھر وہ آواز اھل وادی پر نکلتی یہاں تک کہ مقام ابطح تک پہنچ جاتی اور آواز کی وجہ سے مقام ابطح لرز اٹھتا، اور بیشک ان سب کی بنیاد وہی ایک شخص ہوتا۔
حدیث نمبر: 14462
١٤٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن التكبير أيام العشر فقالا: محدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایام عشر میں تکبیرات کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے (اس کی کوئی اصل نہیں) ۔