حدیث نمبر: 14435
١٤٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن يزيد بن أبي زياد عن سليمان بن عمرو بن الأحوص الأزدي عن أمه قالت: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لا يقتل بعضكم بعضا وإذا رميتم الجمرة فارموا بمثل حصى الخذف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص الازدی کی والدہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے بعض، بعض کو قتل نہ کریں، جب تم جمرہ کو کنکری مارو تو چھوٹی کنکری کے مثل مارو۔
حدیث نمبر: 14436
١٤٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزبير عن جابر رفعه، قال: ارمُوها بمثل حصى الخذف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مرفوعاً مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمرات کو بالکل چھوٹی کنکری کے مثل مارو۔
حدیث نمبر: 14437
١٤٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن حميد الأعرج عن محمد ابن إبراهيم عن رجل من قومه قال: سمعت النبي ﷺ يعلم الناس مناسكهم قال: ثم قال: "ارمُوا الجمرة بمثل حصى الخذف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابراہیم اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو مناسک حج سکھلائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ جمرہ کو چھوٹی کنکری کے مثل کنکر سے مارو۔
حدیث نمبر: 14438
١٤٤٣٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: أرموا الجمرة بمثل حصى الخذف] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جمرہ کو چھوٹی کنکریاں مارو۔
حدیث نمبر: 14439
١٤٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن (جريج) (١) عن ابن طاوس عن أبيه قال: كنا نلتقط حصى الخذف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج میں باکل چھوٹی کنکری مارا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14440
١٤٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن (جريج) (١) قال: سألت عطاء عن حصى رمي الجمار، قال: كان يقال حصى بين الحصاتين، قال: قلت: ما هو؟ قال: حصى الذي يخذف به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے جمرہ کو کنکری مارنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دو کنکریوں کے درمیان والی کنکری، میں نے عرض کیا وہ کتنی ہو ؟ آپ نے فرمایا بالکل چھوٹی سی۔
حدیث نمبر: 14441
١٤٤٤١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: الحصى الذي يرمى به الجمار مثل حصى الخذف] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ جس کنکری سے رمی کی جائے وہ بالکل چھوٹی سی ہو۔
حدیث نمبر: 14442
١٤٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن (جريج) (١) عن أبي الزبير عن أبي (معبد) (٢) عن ابن عباس (عن الفضل بن عباس) (٣) أن رسول اللَّه ⦗١٩٤⦘ ﷺ قال: "ارموا (الجمرة) (٤) (بمثل) (٥) حصى الخذف" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمرہ کو رمی چھوٹی کنکری سے مارو۔
حدیث نمبر: 14443
١٤٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عوف عن زياد بن الحصين قال: حدثني أبو العالية عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ غداة العقبة: "القط لي حصى"، (قال) (١): فلقطت له حصيات من حصى الخذف، قال: فقال: "بمثل هذا فارموا"، ثم قال: "إياكم والغلو في الدين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ کی رمی کی صبح مجھ سے فرمایا : میرے لیے کنکریاں اکٹھی کرو، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں میں نے آپ کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں اکٹھی کیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس جتنی کنکریوں سے رمی کرو، پھر فرمایا : دین میں غلو کرنے سے بچو۔