کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں حاضر ہوا جائے
حدیث نمبر: 14404
١٤٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن الأسود عن علقمة والأسود أنهما قالا: إن من تمام الحج أن يشهد الصلاتين مع الإمام بعرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ بیشک حج کا اتمام یہ ہے کہ حاجی امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں شریک ہو۔
حدیث نمبر: 14405
١٤٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون أن يصلوا الصلاتين الظهر والعصر مع الإمام بعرفة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ امام کے ساتھ عرفہ میں ظہر اور عصر کی نماز ادا کریں۔
حدیث نمبر: 14406
١٤٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن (عبد الرحمن) (١) ابن الأسود عن أبيه أنه كان يصلي (الصلاتين) (٢) مع الإمام بعرفة: الظهر والعصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے امام کے ساتھ عرفہ میں ظہر وعصر کی نماز ادا فرمائی۔