حدیث نمبر: 14383
١٤٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سفيان) (١) بن عيينة عن عمرو عن عكرمة ⦗١٨١⦘ قال: كان أناس يقدمون مكة بغير زاد فنزلت: (﴿(وَتَزَوَّدُوا) (٢) فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى﴾ [البقرة: ١٩٧].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ لوگ بغیر زاد راہ مکہ مکرمہ آ جایا کرتے تھے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔
حدیث نمبر: 14384
١٤٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الملك بن عطاء (البكائي) (١) قال: سألت الشعبي عن قوله (تعالى) (٢): ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى﴾ قال: الطعام (والطعام) (٣) (يومئذ قليل) (٤)، قلت: وما الطعام؟ قال: السويق والتمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس سے مراد کھانا ہے اور کھانا آج کل بہت کم ہوتا ہے میں نے عرض کیا کھانا کیا ہو ؟ آپ نے فرمایا ستو اور کھجور۔
حدیث نمبر: 14385
١٤٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن سوقة عن سعيد ابن جبير (١) (وتزودوا) قال: (الخشكنانج) (٢) والسويق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت، وَ تَزَوَّدُوْا سے مراد روٹی اور ستو ہے۔
حدیث نمبر: 14386
١٤٣٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن الشعبي قال: كان ناس من أهل اليمن إذا حجوا لم يتزودوا حتى يبلغوا عقبة كذا وكذا فنزلت: ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یمن کے لوگ جب حج کے لیے تشریف لاتے تو زاد راہ نہ لاتے یہاں تک کہ فلاں فلاں گھاٹی تک پہنچ جاتے، پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی }۔
حدیث نمبر: 14387
١٤٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن ذر عن مجاهد قال: كانوا لا يتزودون في حجهم حتى نزلت: ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى﴾، فتزودوا الطعام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ لوگ حج میں زاد راہ لے کر نہ آتے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی } پھر انھوں نے کھانا ساتھ لانا شروع کردیا۔