کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں داخل ہو جائے
حدیث نمبر: 14357
١٤٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (إسماعيل) (١) بن علية عن يونس عن الحسن قال: عمرته في الشهر (الذي) (٢) يحل فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں وہ حلال ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 14358
١٤٣٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق (الأزرق) (١) عن مثنى عن طاوس قال: عمرته في الشهر الذي دخل فيه الحرم] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں وہ حرم میں داخل ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 14359
١٤٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مطر عن الحسن وعطاء والحكم قالوا: من اعتمر في [شهر ثم طاف في شهر آخر، فعمرته في الشهر الذي طاف فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن، حضرت عطاء اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی مہینے میں عمرہ کا احرام باندھے پھر دوسرے مہینے میں طواف کرے تو اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے طواف کیا ہے۔
حدیث نمبر: 14360
١٤٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن ابن أبي عروبة عن قتادة أنه قال عمرته في الشهر الذي أحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا ہے۔
حدیث نمبر: 14361
١٤٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: عمرته في الشهر] (١) الذي (يهل) (٢) فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں تلبیہ پڑھا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 14362
١٤٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن (إبراهيم) (١) قال: عمرته في الشهر الذي أحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینے میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا ہے۔
حدیث نمبر: 14363
١٤٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (هشام) (١) (قال) (٢): (حدثتنا) (٣) حفصة بنت سيرين قالت: خرجت أنا و (إخواني) (٤)، فأهللنا في (رمضان) (٥) بالعمرة، فعرض لنا جيش حتى (دخل) (٦) شوال، فسألنا أهل مكة فكلهم قال لي: هي متعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ بنت سیرین فرماتی ہیں کہ میں اور میرے بھائیوں نے رمضان میں عمرہ کا احرام باندھا پھر کسی وجہ سے محبوس ہوگئے یہاں تک کہ شوال کا مہینہ آگیا، ہم نے اھل مکہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ سب حضرات نے ہم سے فرمایا کہ یہ حج تمتع ہے۔
حدیث نمبر: 14364
١٤٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: عمرته في الشهر الذي أحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کا عمرہ اس مہینہ میں ہوگا جس میں اس نے احرام باندھا تھا۔