حدیث نمبر: 14304
١٤٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (مغيرة) (١) بن زياد عن عطاء عن ابن عباس قال: الملتزم ما بين الركن والباب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ملتزم رکن اور کعبہ کے درمیانی جگہ کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 14305
١٤٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الشيباني قال: رأيت عمرو بن ميمون وهو ملتزم ما بين الركن والباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا وہ رکن اور دروازے کی درمیانی جگہ سے لپٹے ہوئے تھے (یعنی یہی جگہ ملتزم ہے) ۔
حدیث نمبر: 14306
١٤٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد قال: كانوا يلتزمون ما بين الركن والباب ويدعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رکن اور دروازے کے درمیان ملتزم پر دعا مانگتے تھے۔
حدیث نمبر: 14307
١٤٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن محمد بن عبد الرحمن ⦗١٦٣⦘ (العبدي) (١) قال: رأيت عكرمة بن خالد وأبا جعفر وعكرمة مولى ابن عباس يلتزمون [ما بين الركن وباب الكعبة، ورأيتهم (يلتزمون) (٢) (ما) (٣)] (٤) تحت الميزاب في الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن العدنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ بن خالد، حضرت ابو جعفر، اور حضرت عکرمہ جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام ہیں ان کو دیکھا کہ وہ رکن اور کعبہ کے دروازے کے درمیانی جگہ پر چمٹے ہوئے ہیں اور میں نے ان کو دیکھا وہ میزاب رحمت کے نیچے والے گوشے کو چمٹے ہوئے ہیں۔
حدیث نمبر: 14308
١٤٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو يحيى (الرازي) (١) إسحاق بن سليمان عن حنظلة قال: رأيت سالمًا وعطاءً وطاوسًا يلتزمون ما بين الركن والباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس کو رکن اور دروازے کے درمیان چمٹا ہوا دیکھا۔