حدیث نمبر: 14266
١٤٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (أيمن بن نابل) (١) عن قدامة بن عبد اللَّه قال: رأيت النبي ﷺ رمى جمرة العقبة يوم النحر على ناقة (له صهباء) (٢)، لا ضَرْبَ ولا طَرْدَ ولا إليك إليك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرات قدامہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے یوم النحر میں سرخی مائل سیاہ اونٹ پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کی رمی فرمائی، نہ مار پیٹ تھی اور نہ دھتکارنا تھا، اور نہ لوگوں کو راستہ سے ہٹایا جا رہا تھا۔
حدیث نمبر: 14267
١٤٢٦٧ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا أبو) (١) خالد عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي ﷺ رمى (جمرة العقبة) (٢) على راحلته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ کی رمی سواری پر سوار ہو کر فرمائی۔
حدیث نمبر: 14268
١٤٢٦٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية الفزاري عن أبي مالك الأشجعي قال: رأيت ابن الحنفية يرمي الجمار على برذون] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ کو غیر عربی گھوڑے پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14269
١٤٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن هارون بن أبي إبراهيم [عن عطاء (قال) (١): رأيت ابن عمر واقفًا (عند) (٢) الجمرة على حمار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو گدھے پر سوار جمرہ کے پاس کھڑے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14270
١٤٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم] (١) بن نافع عن ابن أبي نجيح عن عطاء قال: ركوب يومين ومشي يومين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ دو دن سوار ہو اور دو دن پیدل چلے۔
حدیث نمبر: 14271
١٤٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج قال: (رأيت) (١) عطاء [يرمي الجمرة على (دابته) (٢)، فقلت له فقال: إني شيخ كبير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے ان کی وجہ پوچھی ؟ تو فرمایا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں۔
حدیث نمبر: 14272
١٤٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إبراهيم بن نافع] (١) عن ابن طاوس عن أبيه: أنه كان يرمي (الجمرة) (٢) وهو راكب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس نے سوار ہو کر جمرہ کی رمی کی۔
حدیث نمبر: 14273
١٤٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء (عن عباية) (١) قال رأيت سالمًا يرمي الجمار وهو على حمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبایہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دراز گوش پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14274
١٤٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل (بن دكين) (١) عن أفلح عن القاسم قال: كان (يجيء) (٢) فيرمي الجمرة يوم النحر وهو راكب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم تشریف لائے اور یوم النحر میں سواری پر سوار ہو کر رمی فرمائی۔