حدیث نمبر: 14237
١٤٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن مزاحم ابن أبي مزاحم عن عبد العزيز بن عبد اللَّه بن خالد بن (أسيد) (١) عن ⦗١٤٧⦘ (مخرش) (٢) الكعبي أن رسول اللَّه ﷺ اعتمر من الجعرانة (ثم أصبح بالجعرانة) (٣) (كبائت) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش الکعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا پھر جعرانہ میں صبح کی رات گزارنے والے کی طرح۔
حدیث نمبر: 14238
١٤٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن الشعبي أن رسول اللَّه ﷺ أقام في عمرته ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ میں تین دن قیام فرمایا۔
حدیث نمبر: 14239
١٤٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن شيخ من بني (غفار) (١) من أهل مكة (عن) (٢) عبد اللَّه بن أبي حية قال: كان أبو ذر إذا دخل مكة لم يقم بها إلا ثلاثًا، حتى يخرج يعني (بحج) (٣) أو (بعمرة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر حج یا عمرہ کرنے کے لیے تشریف لاتے تو مکہ میں تین دن سے زیادہ قیام نہ کرتے۔
حدیث نمبر: 14240
١٤٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بشر بن المفضل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبيه عن عبد الرحمن بن عمرو بن (سهل) (١) قال: لقد رأيت عثمان يقدم مكة ونحن معه، فما يحل بها عقدة حتى يخرج، ما يزيد على أن يطوف بالبيت وبين الصفا والمروة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن سھل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا جب آپ مکہ تشریف لائے اور ہم آپ کے ساتھ تھے، پس نہیں کھولی گئی کوئی گرہ مگر یہاں تک کہ وہ نکلے، انھوں نے طواف کعبہ اور صفا ومروہ کی سعی سے زائد کوئی کام نہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 14241
١٤٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يستحب أن يقيم المحرم ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ محرم تین دن مکہ میں قیام کرے۔
حدیث نمبر: 14242
١٤٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (يونس) (١) عن الحسن مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14243
١٤٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حميد بن يعلى (بن) (١) حكيم أن عمر بن عبد العزيز قدم ليلًا وهو معتمر، فقضى عمرته من ليلته، ثم نفر قبل أن يصبح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رات کو عمرہ کرنے کے لیے تشریف لائے آپ نے رات میں ہی اپنا عمرہ مکمل کرلیا اور صبح سے قبل ہی واپس تشریف لے گئے۔
حدیث نمبر: 14244
١٤٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون (عن) (١) ابن سيرين قال: كانوا يستحبون أن يقيموا في العمرة ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ عمرہ میں تین دن قیام کیا جائے۔
حدیث نمبر: 14245
١٤٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن جعفر بن سليمان عن عطاء بن السائب قال: كان أصحاب عبد اللَّه يقيمون معتمرين، فيقضون الطواف ثم يخرجون من ليلتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن السائب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھی عمرہ کرنے کے لیے قیام کرتے، وہ طواف مکمل کرتے اور پھر رات کو ہی واپسی کے لیے نکل جاتے۔
حدیث نمبر: 14246
١٤٢٤٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب (١) عن إسماعيل بن عبد الملك قال: رأيت] (٢) عمر بن عبد العزيز يقدم حاجًا أو معتمرًا فلا يقيم إلا ثلاثًا حتى يخرج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا، آپ جب بھی حج یا عمرہ کرنے کے لیے تشریف لاتے تو تین دن سے زائد قیام نہ فرماتے یہاں تک کہ واپس تشریف لے جاتے۔
حدیث نمبر: 14247
١٤٢٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل [بن دكين عن أفلح عن أبيه: أن عمر أقام في العمرة ثلاث ليال (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد کے ساتھ میں نے عمرہ میں تین دن قیام فرمایا۔
حدیث نمبر: 14248
١٤٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل] (١) عن أفلح قال: أقمت مع القاسم ابن محمد في العمرة ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے عمرہ میں تین راتوں کا قیام فرمایا۔
حدیث نمبر: 14249
١٤٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن (عبد اللَّه) (١) بن عمر قال: سمعت مشيختنا يذكرون أن عاصم بن عمر بن الخطاب كان يأتي مكة معتمرًا، فلا يحل رحله حتى يرجع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے مشائخ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ حضرت عاصم بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو وہ سواری سے اترنے سے پہلے ہی واپس تشریف لے جاتے۔
حدیث نمبر: 14250
١٤٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (إسماعيل بن أمية عن مزاحم ابن أبي مزاحم عن) (١) عبد العزيز بن عبد اللَّه بن خالد بن (أسيد) (٢) عن ⦗١٥٠⦘ (محرش) (٣) أن رسول اللَّه ﷺ اعتمر من الجعرانة ثم أصبح (بها) (٤) (كبائت) (٥) قال: ورأيت ظهره كأنه سبيكة فضة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جعرانہ سے عمرہ فرمایا، پھر آپ نے صبح کی رات گزارنے والے کی طرح، اور میں نے آپ کی پیٹھ مبارک پر چاندی کی طرح چمک دیکھی۔