کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ تمتع کرنا عمرہ سے کافی ہو جائے گا
حدیث نمبر: 14186
١٤١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث قال: كان الحسن يقول: تجزيء المتعة من (العمرة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تمتع کرنا عمرہ کرنے سے کافی ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 14187
١٤١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن داود قال: قلت لعطاء: هل يجزئ (عنا) (١) مما افترض علينا منها -يعني العمرة- التمتع؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داوٗد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا، کیا کافی ہوجائے گا تمتع کرنا ہماری طرف سے جو اس میں ہم پر فرض کیا گیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حدیث نمبر: 14188
١٤١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن ليث (عن عطاء وطاوس) (٢) ومجاهد قالوا: العمرة واجبة وتجزيء منها المتعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں عمرہ کرنا فرض ہے، اور تمتع کرنے سے یہ کافی (ادا) ہوجائے گا۔