حدیث نمبر: 14164
١٤١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد اللَّه قال: أتى النبي ﷺ رجل فقال: يا رسول اللَّه أخبرني عن العمرة: واجبة هي؟ قال: "لا، وإن تعتمر خير لك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بتائیں کہ کیا عمرہ کرنا واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نہیں، بہر حال تو عمرہ کر یہ تیرے لیے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 14165
١٤١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن معاوية بن إسحاق عن أبي صالح ماهان (قال) (١): قال رسول اللَّه ﷺ: "الحج جهاد والعمرة تطوع" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج کرنا جہاد کرنے کے برابر ہے اور عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے۔
حدیث نمبر: 14166
١٤١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس وأبو أسامة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: قال (عبد اللَّه) (١): الحج فريضة والعمرة تطوع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حج کرنا فرض اور ضروری ہے، اور عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے۔
حدیث نمبر: 14167
١٤١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبد الملك عن الشعبي قال: هي تطوع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہ نفلی کام ہے۔
حدیث نمبر: 14168
١٤١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن العمرة واجبة (هي)؟ (١) قال: قد اختلف فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا کہ کیا عمرہ کرنا واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کے حکم کے متعلق اختلاف کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 14169
١٤١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: العمرة سنة، وليست (بفريضة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا سنت ہے فرض نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14170
١٤١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن الشعبي أنه قرأها: ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ﴾ ثم قطع، ثم قال: ﴿وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ [البقرة: ١٩٦].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نے تلاوت فرمائی { وَأَتِمُّوا الْحَجَّ } پھر سانس توڑا اور پھر فرمایا { وَالْعُمْرَۃُ لِلَّہِ }۔