حدیث نمبر: 14128
١٤١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي (زرعة) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم اغفر للمحلقين" قالوا: يا رسول اللَّه (والمقصرين) (٢)، قال: "اللهم اغفر للمحلقين" ثلاثًا، فقالوا: يا رسول اللَّه (والمقصرين؟) (٣) (قال: "والمقصرين) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار یہی فرمایا : صحابہ کرام نے پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
حدیث نمبر: 14129
١٤١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن وهب بن عبد اللَّه -أراه عن أبيه- قال: كنت مع أبي فرأيت النبي ﷺ يقول بيده: "يرحم اللَّه المحلقين"، فقال رجل: يا رسول اللَّه (والمقصرين؟) (١) قال في الثالثة: " (والمقصرين) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وھب بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ تھا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں کہ اے اللہ حلق کروانے والوں پر رحم فرما، ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں پر ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا : اور قصر کروانے والوں پر بھی۔
حدیث نمبر: 14130
١٤١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي (كثير عن) (١) (أبي) (٢) إبراهيم عن (أبي) (٣) سعيد الخدري عن النبي ﷺ نحوه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 14131
١٤١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: (أخبرنا) (١) محمد بن إسحاق عن ⦗١٢٢⦘ ابن أبي نجيح عن مجاهد عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم اغفر للمحلقين"، (قالها) (٢) ثلاثًا قال: فقالوا (٣): يا رسول اللَّه ما بال المحلقين ظاهرت لهم الترحم؟ قال: "إنهم لم يشُكُّوا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، تین بار یہی ارشاد فرمایا : صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا وجہ ہے کہ حلق کروانے والوں پر رحم کا اظہار کیا گیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیونکہ وہ دکھ درد کا اظہار نہیں کرتے اور امتثال امر میں جلدی کرنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 14132
١٤١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن (عبيد اللَّه) (٢) عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يرحم اللَّه المحلقين"، قالوا: يا رسول اللَّه والمقصرين؟ قال في الثالثة: " (والمقصرين) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں پر بھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار ارشاد فرمایا : اور قصر کرنے والوں پر بھی رحم فرما۔
حدیث نمبر: 14133
١٤١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وأبو داود الطيالسي عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن جدته أنها سمعت النبي ﷺ (في حجة الوداع) (١) دعا للمحلقين ثلاثًا وللمقصرين مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن حصین اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حلق کروانے والوں کے لیے تین بار دعا سنی اور قصر کروانے والوں کے لیے ایک دفعہ۔
حدیث نمبر: 14134
١٤١٣٤ - ولم يقل وكيع: في حجة الوداع (١).
حدیث نمبر: 14135
١٤١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن حبشي (بن) (٢) جنادة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (اللهم) (٣) اغفر للمحلقين"، قالوا: يا رسول اللَّه (والمقصرين؟) (٤) قال: "اللهم اغفر للمحلقين"، قالوا: يا رسول اللَّه وللمقصرين؟ قال: " (اللهم) (٥) اغفر للمقصرين" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبشی بن جنادہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
حدیث نمبر: 14136
١٤١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا أوس بن (عبيد اللَّه) (١) عن (بريد) (٢) بن أبي مريم (عن أبيه مالك بن ربيعة) (٣) أن النبي ﷺ قال: "اللهم اغفر للمحلقين" ثلاثًا، قالوا: يا رسول اللَّه والمقصرين؟ قال: " (والمقصرين) (٤) " قال (٥): " (كنت) (٦) يومئذ محلوق الرأس فما سرني بحلق رأسي ⦗١٢٤⦘ حمر النعم" أو قال: "خطر عظيم" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن ربیعہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما، راوی فرماتے ہیں کہ اس دن میں محلوق الراس تھا، مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دعا کی وجہ سے سرخ اونٹوں یا بہت زیادہ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔