حدیث نمبر: 14074
١٤٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن (سابط) (١) أن النبي ﷺ وأصحابه كانوا يعقلون يد البدنة اليسرى (و) (٢) ينحرونها قائمة على ما بقي من (قوائمها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام اونٹ کے بائیں ہاتھ کو باندھا کرتے اور اسے تین ٹانگوں پر کھڑا کر کے نحر فرماتے ۔
حدیث نمبر: 14075
١٤٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن نافع عن ابن عمر أنه كان ينحرها وهي معقولة يدها اليمنى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اونٹ کا نحر اس طرح فرمایا کہ اس کا داھنا ہاتھ باندھا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 14076
١٤٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: (أعقل) (١) أي اليدين شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جونسا مرضی ہاتھ چاہو اونٹ کا باندھ دو ۔
حدیث نمبر: 14077
١٤٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد أنه كان (يعقل) (١) اليسرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نحر کرتے وقت اونٹ کا بایاں ہاتھ باندھتے۔
حدیث نمبر: 14078
١٤٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في البدنة، كيف تنحر؟ قال: (يعقل) (١) يدها اليسرى (وينحرها) (٢) من (قبل) (٣) يدها اليمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ اونٹ کا نحر کس طرح کیا جائے ؟ آپ نے فرمایا اس کا بایاں ہاتھ باندھ دو اور داہنے ہاتھ کی جانب سے اس کا نحر کرو۔
حدیث نمبر: 14079
١٤٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن مجاهد (أنه) (١) كان يعقل يدها اليسرى إذا أراد أن ينحرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد جب اونٹ کا نحر کرنے کا ارادہ کرتے تو اس کا بایاں ہاتھ باندھ دیتے۔