کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے؟
حدیث نمبر: 14053
١٤٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن (مطرف) (١) عن فضيل (عن) (٢) إبراهيم قال: إذا (قال) (٣): يوم يفعل كذا وكذا فهو محرم بحجة قال: إن (حنث) (٤) فهو (محرم) (٥) [وإن قال: إن فعلت كذا وكذا فأنا (محرم) (٦) بحجة، فدخل شوال (فهو) (٧) محرم] (٨).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر یوں قسم کھائے کہ جس دن فلاں فلاں کام کیا تو وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے، تو جب وہ حانث ہوگا تو محرم بن جائے گا اور اگر وہ یوں قسم اٹھائے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں اور شوال کا مہینہ داخل ہوچکا ہے تو وہ محرم شمار ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14053
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14053، ترقيم محمد عوامة 13721)
حدیث نمبر: 14054
١٤٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي قال: إذا قال: إن فعلت كذا وكذا (فأنا) (١) محرم (بحجة) (٢)، (قال) (٣): يحج مع الناس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں تو وہ لوگوں کے ساتھ حج کرے گا (حانث ہونے کے بعد) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14054
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14054، ترقيم محمد عوامة 13722)
حدیث نمبر: 14055
١٤٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين عن الشعبي نحوًا من حديث مجالد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے اسی طرح مروی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14055
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14055، ترقيم محمد عوامة 13723)
حدیث نمبر: 14056
١٤٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في الرجل يقول: يوم يفعل كذا وكذا [(فهو) (١) يومئذ محرم بحجة، فإن حنث فهو يومئذ (محرم) (٢) بحجة، وإن قال (إن) (٣) لم أفعل كذا وكذا] (٤) فأنا (محرم) (٥) بحجة، قال: إذا حج مع الناس أجزأ عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں نے فلاں کام کیا اس دن میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں، پھر اگر وہ حانث ہوگیا تو اسی دن وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم شمار ہوگا اور اگر وہ یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام نہ کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں گا، تو اگر وہ حانث ہونے کے بعد لوگوں کے ساتھ حج کرے تو کافی ہوجائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14056
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14056، ترقيم محمد عوامة 13724)