حدیث نمبر: 14046
١٤٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (العمري) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقلد ويشعر بذي الحليفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی قربانی کو ذوالحلیفہ مقام پر قلادہ ڈالتے اور اشعار کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14047
١٤٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: كان أبي يقول: إذا أهدى الرجل هديا أشعره حيث يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص ھدی بھیجے تو جہاں سے وہ احرام باندھے وہیں سے اشعار کرے۔
حدیث نمبر: 14048
١٤٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يشعرون يوم التروية (وقبل ذلك) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یوم الترویہ (8 ذی الحجہ) کو اشعار کرتے اور اس سے پہلے بھی کرتے۔
حدیث نمبر: 14049
١٤٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر (عن) (١) ابن الأسود عن أبيه أنه كان يشعر بدنته بعرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اونٹ کا اشعار عرفہ کے دن عرفہ میں کرتے۔
حدیث نمبر: 14050
١٤٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن أبي جعفر قال: أحب إليّ أن (يشعر) (١) بعرفات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ عرفات میں اونٹ کا اشعار کیا جائے۔
حدیث نمبر: 14051
١٤٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء وابن الأسود أنهما (قالا) (١): يشعر ثم يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ پہلے اشعار کرے پھر احرام باندھے۔
حدیث نمبر: 14052
١٤٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى عن (عثمان) (١) بن الأسود عن مجاهد قال: لا يشعر (البدنة) (٢) حتى يحرم] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تک احرام نہ باندھے اونٹ کا اشعار نہ کرے۔