کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص واپس جا رہا ہو تو وہ بیت اللہ کی طرف دیکھے، کن حضرات نے اس فعل کو ناپسند کیا ہے؟
حدیث نمبر: 14044
١٤٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن رباح بن أبي معروف عن عطاء عن ابن عباس أنه (كره) (١) قيام الرجل على باب المسجد إذا أراد الإنصراف إلى أهله منحرفًا نحو الكعبة ينظر إليها ويدعو، وقال: اليهود يفعلون ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص واپس جانے لگے تو وہ مسجد کے دروازے پر کھڑا ہو کر بیت اللہ کی طرف دیکھے اور دعا مانگے اور فرماتے تھے کہ یہودی اس طرح کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 14045
١٤٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: سمعته ورأى رجلًا يلتفت إلى الكعبة عند باب المسجد فنهاه وقال: اليهود يفعلون هذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ مسجد کے دروازے پر کھڑا ہو کر بیت اللہ کی طرف دیکھ رہا ہے، آپ نے اس کو اس کام سے منع فرما دیا اور فرمایا کہ یہودی اس طرح کرتے تھے۔