کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص اسی کنکری سے دوبارہ کرے جس سے پہلے کوئی شخص رمی کر چکا ہے
حدیث نمبر: 13939
١٣٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن ابن الأسود عن أبيه أنه كان يكره أن (يرمى) (١) (بحصى) (٢) قد رُميَ به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود جس کنکری سے پہلے رمی ہوچکی ہے اسی کنکر سے رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13940
١٣٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: ارم إن شئت بما رُميَ به مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو اس کنکر سے رمی کرلو جس سے پہلے رمی ہوچکی ہے۔
حدیث نمبر: 13941
١٣٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن (عمر) (٢) بن عامر ⦗٧٣⦘ عن قتادة قال: كان يكره أو يكره أن يرمي (بحصى) (٣) الجمار التي قد رُميَ به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ جس کنکری سے رمی ہوچکی ہے اسی سے دوبارہ رمی کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13942
١٣٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت: سقطت حصاة أو (حصيات) (١) قال: خذها من تحت رجليك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ میرے سے ایک دو کنکریاں گرگئی ہیں ؟ آپ نے فرمایا اپنے پاؤں کے پاس سے اٹھا لو۔