کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
حدیث نمبر: 13913
١٣٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب قال: رأيت القاسم وسالما ونافعا يرمون (من) (١) الشجرة، فأما القاسم فكان يقوم بينها وبين مكة (يجعل مكة) (٢) خلف ظهره مستقبلها، وأما سالم ونافع فكانا يقومان أدنى من مقامه.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم حضرت سالم اور حضرت نافع کو جمرہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا، حضرت قاسم رمی کرتے وقت جمرہ اور مکہ کے درمیان کھڑے ہوجاتے، مکہ کو پشت کی طرف رکھتے اور جمرہ کو اپنے سامنے اور حضرت سالم اور حیضرت نافع اس کے بالکل قریب جا کر کھڑے ہوتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13913
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13913، ترقيم محمد عوامة 13593)
حدیث نمبر: 13914
١٣٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن البراء بن سليم قال: سألت الحكم أين (أرمي من الشجرة؟) (١) قال: أصلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہاں سے رمی کروں ؟ آپ نے فرمایا : اس کے قریب جا کر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13914
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13914، ترقيم محمد عوامة 13594)
حدیث نمبر: 13915
١٣٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون قال: رأيت القاسم استقبلها فرمى ساقها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا آپ نے جمرہ کی طرف رخ کیا اور اس کی جڑوں (نیچے کی طرف) رمی کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13915
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13915، ترقيم محمد عوامة 13595)
حدیث نمبر: 13916
١٣٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يبدأ فيرمي رأس الجمرة الأولى ويرمي (الوسطى، يرمي) (١) رأسها ويرمي العقبة حيث دنا منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ ان کے والد محترم رمی کی ابتداء کرتے تو پہلے جمرہ کے اوپر کی طرف سے، دوسرے جمرہ کے بھی اوپر کی طرف سے کرتے اور عقبہ کی رمی جتنے قریب ہوسکتے قریب ہو کر کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13916
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13916، ترقيم محمد عوامة 13596)
حدیث نمبر: 13917
١٣٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن عبد الرحمن بن الأسود قال: إذا جاوز الشجرة رمى جمرة العقبة من تحت غصن (من أغصانها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ جب درخت سے آگے نکل جاؤ تو جمرہ عقبہ کی رمی اس کے ٹہنی کے نیچے سے کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13917
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13917، ترقيم محمد عوامة 13597)