کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کسی شخص کو طواف یا رمی کرتے وقت شک ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 13839
١٣٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا طفت بالبيت فلم تدر أتممت أم لم (تتمم) (١) فأتم ما شككت، فإن اللَّه لا يعذب على الزيادة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب طواف کرتے ہوئے شک ہوجائے اور معلوم ہو کہ طواف مکمل ہوا کہ نہیں ؟ تو جو شک ہے اس کو پورا کر دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ طواف کرنے پر عذاب نہیں دے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13839
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال الحارث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13839، ترقيم محمد عوامة 13524)
حدیث نمبر: 13840
١٣٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (بن) (١) سليمان عن عبد الملك (عن عطاء) (٢) قال: إذا شك الرجل في الطواف فلم يدر طاف أم لم (يطف) (٣) فليستقبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کسی شخص کو طواف میں شک پڑجائے کہ اس نے طواف کیا کہ نہیں تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا وہ دوبارہ طواف کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13840
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13840، ترقيم محمد عوامة 13525)
حدیث نمبر: 13841
١٣٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن أبي (مجلز) (١) قال: رميت الجمار فلم أدر بكم رميت؟ فسألت ابن عمر، فلم يجبني، فمر بي ابن الحنفية، فسألته، فقال: (يا) (٢) (٣) عبد اللَّه ليس شيء أعظم علينا من الصلاة وإذا نسي أحدنا أعاد (فأخبرت) (٤) ابن عمر، فقال: إنهم أهل بيت مفهمون (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں جمرات کی رمی کے دوران بھول گیا کہ میں نے کتنی رمی کی ہے، میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا تو آپ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا، پھر میرے پاس سے حضرت ابن الحنفیہ گذرے تو میں نے ان سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اے عبد اللہ ! ہمارے نزدیک نماز سے معظم کوئی شیء نہیں ہے جب ہم میں سے کوئی شخص نماز میں بھول جائے تو وہ نماز کا اعادہ کرتا ہے، حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اس جواب کی خبر دی تو آپ نے فرمایا : بیشک وہ اہل بیت میں سے ہیں امور صحیح طور پر ان کو سمجھائے گئے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13841
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13841، ترقيم محمد عوامة 13526)