حدیث نمبر: 13810
١٣٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه اعتمر (عام) (١) القتال في شوال ورجب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جنگ والے سال شوال اور رجب میں عمرہ ادا فرمایا۔
حدیث نمبر: 13811
١٣٨١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى (بن سعيد) (١) عن سعيد بن المسيب قال: كانت عائشة تعتمر في آخر ذي الحجة وتعتمر من المدينة في رجب تهل من ذي الحليفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ذی الحجہ کے آخر میں عمرہ ادا فرمایا، اور مدینہ سے رجب میں عمرہ ادا کیا اور ذوالحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 13812
١٣٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن محمد بن سوقة قال: كان الأسود (يعتمر) (١) في رجب، ثم يرجع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے رجب میں عمرہ ادا کیا اور پھر واپس لوٹ آئے۔
حدیث نمبر: 13813
١٣٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة (١) قال: سمعت يحيى بن عبد الرحمن يحدث عن أبيه أنه ⦗٤٠⦘ اعتمر مع عثمان في رجب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبد الرحمن کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ ماہ رجب میں عمرہ کیا۔
حدیث نمبر: 13814
١٣٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن آدم عن يعلى بن (الحارث) (٢) قال: (سمعت) (٣) أبا إسحاق وسئل عن عمرة رمضان، فقال: أدركت أصحاب عبد اللَّه لا يعدلون بعمرة رجب، ثم يستقبلون الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق سے رمضان میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا میں نے حضرت عبد اللہ کے اصحاب کو دیکھا وہ رجب کے عمرے سے اعراض نہیں کرتے تھے کہ حج کی تیاری شروع کردیتے تھے۔
حدیث نمبر: 13815
١٣٨١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عامر العقدي عن أفلح قال: كان القاسم يعتمر في رجب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم رجب میں عمرہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13816
١٣٨١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد (بن) (١) سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب عن أبيه قال: اعتمرت مع عمر وعثمان في رجب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر اور حضرت عثمان کے ساتھ ماہ رجب میں عمرہ کیا۔