حدیث نمبر: 13789
١٣٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (خصيف) (١) قال: أخذت من شارب محمد بن مروان وأنا محرم، فسألت سعيد بن جبير، فأمرني أن أتصدق بدرهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حالت احرام میں محمد بن مروان کے مونچھوں کے بال کاٹے پھر میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے ایک درہم صدقہ کرنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 13790
١٣٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد في حرام قص شارب حلال، قال: يتصدق بدرهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ محرم حالت احرام میں اگر کسی حلال شخص کے مونچھوں کے بال کاٹ لے ؟ آپ نے فرمایا ایک درہم صدقہ کرے۔
حدیث نمبر: 13791
١٣٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث (١) قال: كان ⦗٣٤⦘ الحسن يكره أن يأخذ (المحرم) (٢) من رأس الحلال يعني من شعره (أو يقلمه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن حالت احرام میں کسی غیر محرم کے بال اور ناخن کاٹنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13792
١٣٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عمرو بن دينار قال: أخبرني من رأى بعض أصحابنا حراما (يقصر) (١) عن جابر بن زيد يحلله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہمارے اسلاف میں سے ایک نے حالت احرام میں جابر بن زید کا قصر کیا اور انہوں نے احرام کھولا۔
حدیث نمبر: 13793
١٣٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: المرأة المحرمة تمشط المرأة الحلال إنما (تقتل) (١) قمل غيرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ محرمہ عورت کسی حلال عورت کے بالوں میں کنگھی کرسکتی ہے اور دوسرے کی جو ؤیں مار سکتی ہے۔