حدیث نمبر: 13678
١٣٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) هشام (الدستوائي) (٢) عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس أن النبي ﷺ أشعر الهدي في السنام الأيمن، (وأماط عنه) (٣) (الدم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی کے کوہان کے داہنی طرف اشعار کیا اور اس سے خون کو دور کردیا۔
حدیث نمبر: 13679
١٣٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن المسور ابن مخرمة ومروان بن الحكم أن النبي ﷺ عام الحديبية قلد الهدي وأشعره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے سال ھدی کو قلادہ ڈالا اور اس کا اشعار کیا۔
حدیث نمبر: 13680
١٣٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد [قالوا: ليس الإشعار بواجب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں ھدی کا اشعار کرنا ضروری نہیں۔
حدیث نمبر: 13681
١٣٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد] (١) قالوا: أشعر الهدي إن شئت، وإن شئت فلا تشعره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو جانور کا اشعار کر اور اگر چاہے تو نہ کر۔
حدیث نمبر: 13682
١٣٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة (أنها) (١) أُرسل إليها (أتشعر؟) (٢) يعني البدنة (فقالت) (٣): إن ⦗٦⦘ شئت، إنما تشعر (لتعلم) (٤) أنها بدنة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ قربانی کے اونٹ کا اشعار کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اشعار کرلے اور اشعار کرنا چاہئے تاکہ معلوم ہوجائے یہ قربانی کا اونٹ ہے۔
حدیث نمبر: 13683
١٣٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن (عبيد) (١) اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: لا هدي إلا ما قلد وأشعر ووقف بعرفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جانور قربانی کے لیے نہیں ہوتا جب تک کہ اس کو قلادہ نہ ڈالا جائے اور اس کا اشعار نہ کردیا جائے اور اسے عرفہ میں کھڑا نہ کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 13684
١٣٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء وعبد الرحمن بن الأسود أنهما قالا: (تُجلل) (١) ثم (تشعر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ھدی کو جھول پہنائے اور پھر اشعار کرے۔
حدیث نمبر: 13685
١٣٦٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن أفلح عن القاسم عن عائشة أن النبي ﷺ أشعر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی کا اشعار فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 13686
١٣٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن أبي بشر عن (سعيد) (١) بن جبير قال: الإبل تقلد وتشعر، والبقر تقلد ولا تشعر، (والغنم لا تقلد ولا تشعر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ کو قلادہ بھی ڈالا جائے گا اشعار بھی کیا جائے گا اور ھدی کی گائے کو صرف قلادہ ڈالا جائے گا اس کا اشعار نہیں کیا جائے گا اور ھدی کی بکری کو نہ قلادہ ڈالے گا اور نہ اس کا اشعار کرے گا۔
حدیث نمبر: 13687
١٣٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قيس بن سعد عن عطاء (عن) (١) ابن عباس قال: إن شئت فأشعر الهدي، وإن شئت فلا تشعر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو ھدی کے جانور کا اشعار کرلو اور اگر چاہے تو نہ کرو، (ضروری نہیں ہے) ۔