حدیث نمبر: 13570
١٣٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن إدريس عن يزيد (بن) (١) أبي زياد قال: أرسل مجاهد وسعيد بن جبير إلى عطاء يسألانه عن الطعام للمحرم فيه الزعفران فكرهه، فقالا: (تأثره) (٢) عن أحد؟ فقال؛ لا، (فأكلا) (٣) ولم ينظرا إلى قوله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر حضرت عطاء کے پاس محرم کا زعفران ملی ہوئی روٹی کھانے کے متعلق دریافت کرنے گئے ؟ حضرت عطاء نے اس کو ناپسند فرمایا : ان دونوں حضرات نے فرمایا : کسی نے اس بارے میں آپ سے حدیث روایت کی ہے ؟ حضرت عطاء نے فرمایا نہیں، تو ان دونوں حضرات نے وہ روٹی کھالی اور ان کے قول کی پرواہ نہ کی۔
حدیث نمبر: 13571
١٣٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن (خصيف) (١) قال: سألت مجاهدًا وعطاء عن (الخشكنانج) (٢) (والخبيص) (٣) الأصفر، فكرهاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے خشکنانج روٹی اور زرد حلوہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے اس کو ناپسند فرمایا : راوی کہتے ہیں کہ میں نے پھر حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا آپ نے فرمایا : کیا تو حالت احرام میں زیتون کا تیل استعمال کرتا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، فرمایا : کیا تو حالت احرام میں گھی استعمال کرتا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا کہ بیشک خشک نانج روٹی تو آگ میں پکائی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 13572
١٣٥٧٢ - قال: فسألت سعيد بن جبير، فقال: (تدهن) (١) بالزيت وأنت محرم؟ (قال) (٢): قلت: لا، (قال) (٣): فتدهن (بالسمن) (٤) وأنت محرم، قلت: لا؛ قال (٥): فإن الخشكنانج قد طبخ بالنار.
حدیث نمبر: 13573
١٣٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن (سعيد (١) عن ابن جريج عن عمرو ابن دينار عن جابر بن زيد قال: لا بأس (بالخشكنانج) (٢) (المصفر) (٣) للمحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ زرد روٹی جس میں زعفران ملا ہو اس کے محرم کے لیے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 13574
١٣٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن إدريس عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بالخبيص الأصفر و (الخشكنانج) (١) الأصفر بأسًا إذا مسته النار.
مولانا محمد اویس سرور
حسن جب زرد حلوہ اور خشکنانج روٹی کو آگ میں بنایا جائے تو محرم کے لیے اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
حدیث نمبر: 13575
١٣٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص (بن غياث) (١) عن طاوس وعطاء أنهما كانا لا يريان بأسا بالخبيص الأصفر للمحرم، ويقولان: ما مسته النار فلا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اور حضرت عطاء محرم کے لیے زرد حلوہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے اور فرماتے ہیں کہ جو چیز آگ میں پکی ہو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13576
١٣٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: لا بأس أن يأكل المحرم الطعام فيه الزعفران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے ایسا کھانا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جس میں زعفران ملا ہو۔
حدیث نمبر: 13577
١٣٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن إدريس عن (هشام) (١) عن الحكم أنه كان لا يرى بالخبيص الأصفر والخشكنانج (الأصفر) (٢) بأسا للمحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم محرم کے لیے زرد حلوہ اور زعفران ملی ہوئی روٹی کے استعمال کرنے کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
حدیث نمبر: 13578
١٣٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر (عن الأعمش) (١) قال: ذكر (لإ) (٢) براهيم أن المغيرة يكره أن يأكل الخشكنانج الأصفر في الإحرام، (فكأن) (٣) إبراهيم تعجب منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ ابراہیم کے سامنے ذکر کیا گیا کہ حضرت مغیرہ محرم کے لیے زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے، ابراہیم یہ سن کر ان پر تعجب کرنے لگے۔
حدیث نمبر: 13579
١٣٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن (ابن) (١) الأسود عن أبيه أنه كان يأكل الخشكنانج الأصفر وهو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے حالت احرام میں زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کی، اور حضرت ابو جعفر زعفران ملا ہوا کھانا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 13580
١٣٥٨٠ - قال: وكان أبو جعفر لا يرى بالطعام فيه الزعفران بأسًا.
حدیث نمبر: 13581
١٣٥٨١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن علي بن (بذيمة) (١) عن رجل عن عروة بن الزبير أنه كرهه، ثم (لم ير) (٢) به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر نے اس کو ناپسند فرمایا : پھر اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
حدیث نمبر: 13582
١٣٥٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا المحاربي عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه لم يكن يرى (١) بأسًا بالخشكنانج الأصفر للمحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرم کے لیے زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔