حدیث نمبر: 13567
١٣٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس (قال) (١): يحرمان من المكان الذي أحدثا فيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ وہاں سے احرام باندھیں گے جہاں سے احرام کو فاسد کیا تھا۔
حدیث نمبر: 13568
١٣٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن فضيل عن ليث عن مجاهد وعطاء، قالا: يحرمان من المكان الذي أحرما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جہاں سے احرام باندھا تھا وہیں سے احرام باندھیں گے۔
حدیث نمبر: 13569
١٣٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) ابن المسيب قال: إذا كان قابلا أهلا من حيث بيانا أهلًا بحجهما الذي أفسدا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جب آئندہ سال آئے تو جہاں سے انہوں نے احرام فاسد کیا تھا وہیں سے احرام باندھیں۔