حدیث نمبر: 13473
١٣٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن ابن عون (عن) (١) إبراهيم عن الأسود عن أم المُؤمنين وعن القاسم (عن أم المؤمنين قالت: قلت) (٢): (يا) (٣) رسول اللَّه (٤)، (يصدر) (٥) الناس بنسكين وأصدر بنسك واحد، قال: "انتظري، فإذا طَهُرتِ فاخرجي إلى التنعيم، فأَهِلِّي منه ثم القينَا عند كذا وكذا، ولكنها على قدر (نصبك) (٦) "، أو (قال) (٧): "نَفَقَتِكِ"، أو كما قال رسول اللَّه ﷺ (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! سارے لوگ دو عبادتوں کے ساتھ آئے ہیں اور میں ایک عبادت کے ساتھ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو ٹھہر جا، جب تم حیض سے پاک ہو جاؤ تو تنعیم جاؤ وہاں سے احرام باندھ کر (عمرے کے لیے) آؤ پھر ہمیں فلاں فلاں جگہ پر ملنا لیکن اپنے حصے کے بقدر یا اپنے نفقہ کی بقدر فرمایا۔
حدیث نمبر: 13474
١٣٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن الوليد بن هشام المعيطي قال: سألت أم الدرداء عن العمرة بعد الحج، فأمرتني بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدرداء سے حج کے بعد عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے اس کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 13475
١٣٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن أبي (الزبير) (١) عن جابر أنه سئل عن العمرة بعد (٢) أيام التشريق، فلم ير بها بأسًا، وقال: ليس فيها هدي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے ایام تشریق کے بعد عمرے کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا اور فرمایا اس پر ھدی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13476
١٣٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: سئل (عمر) (١) عن العمرة بعد الحج فقال: هي خير من لا شيء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کا دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے۔ حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا مشقت اور نفقہ کی بقدر ہے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ ذرہ برابر نیکی سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 13477
١٣٤٧٧ - وسئلت عائشة فقالت: على (قدر) (١) النفقة والمشقة (٢).
حدیث نمبر: 13478
١٣٤٧٨ - وسئل علي فقال: هي خير من مثقال ذرة (١).
حدیث نمبر: 13479
١٣٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن (سعيد) (١) بن المسيب قال: كانت عائشة (تعتمر) (٢) في آخر ذي الحجة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ذی الحجہ کے آخر میں (ایام تشریق گذرنے کے بعد) عمرہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 13480
١٣٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن حصين قال: سألت سعيد بن جبير عن العمرة بعد الحج (بستة) (١) أيام فقال: اعتمر إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا اگر چاہو تو کرلو۔
حدیث نمبر: 13481
١٣٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (حميد) (١) بن عبد الرحمن (الرؤاسي) (٢) عن أبيه عن جعفر بن نجيح قال: سأل رجل طاوسًا فقال: إني تعجلت في يومين (أفأعتمر؟) (٣) قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے دو دنوں میں جلدی کی ہے کیا میں عمرہ کرلوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔