حدیث نمبر: 13458
١٣٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن سعيد ابن المسيب قال: من اعتمر في شوال (أو في (ذي) (١) القعدة) (٢)، ثم أقام حتى يحج فهو متمتع، عليه ما استيسر من الهدي، فمن لم يجد فصيام ثلاثة أيام (في الحج) (٣) وسبعة إذا رجع إلى أهله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں جو شخص شوال یا ذی القعدہ میں عمرہ کرے پھر وہ وہیں پر رہے اور حج بھی کرلے تو وہ حج تمتع کرنے والا شمار ہوگا اس پر جو میسر ہو وہ ھدی (جانور) لازم ہے اگر ھدی (جانور) نہ پائے تو ایام حج میں تین روزے رکھے اور گھر واپس جا کر سات روزے اور رکھے۔
حدیث نمبر: 13459
١٣٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن نافع ⦗٤٩٣⦘ عن ابن عمر قال: كان يرى على المتمتع بدنة (بعيرًا) (١) أو بقرة، فإن لم يجد فصيام ثلاثة أيام وسبعة إذا رجع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حج تمتع کرنے والے پر اونٹ یا گائے ذبح کرنا قرار دیتے ہیں اور اگر وہ نہ پائے تو تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات روزے گھر واپس جا کر رکھے۔