حدیث نمبر: 13405
١٣٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن عائشة أنها سئلت على النساء رمل، فقالت: أليس (لكنّ) (١) بنا (أسوة) (٢)، ليس (عليكن) (٣) رمل بالبيت ولا بين الصفا والمروة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ کیا عورتیں دوران طواف رمل کریں گی ؟ آپ نے فرمایا کیا تمہارے لیے ہمارا طریقہ اسوہ حسنہ نہیں ہے ؟ تم پر طواف کرتے وقت اور صفا ومروہ کی سعی کرتے وقت رمل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13406
١٣٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ليس على النساء رمل (بالبيت) (١) ولا بين الصفا والمروة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورتوں پر طواف اور سعی صفا ومروہ کے دوران رمل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13407
١٣٤٠٧ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس قال: ليس على النساء رمل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورتوں پر رمل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13408
١٣٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة عن عبد الملك عن عطاء قال: ليس على النساء رمل (بالبيت) (١) ولا بين الصفا والمروة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورتوں پر طواف اور صفا ومروہ کی سعی کے دوران رمل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13409
١٣٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن وعطاء (قالا) (١): ليس على النساء رمل ولا بين الصفا والمروة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں عورتوں پر طواف اور سعی کے دوران رمل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13410
١٣٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: المرأة (تقصر) (١)، ليس على النساء حلق ولا رمل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت پر قصر ہے (تھوڑے بال کاٹنا) اور عورتوں پر سارے بال کاٹنا اور رمل نہیں ہے۔