حدیث نمبر: 13357
١٣٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص بن غياث وعباد بن العوام عن حجاج ⦗٤٦٩⦘ عن أبي إسحاق عن المسور بن مخرمة قال: تجمع المحرمة شعرها (أثلاثًا) (١) (فتأخذ) (٢) ثلثه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں محرمہ اپنے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کرے پھر تیسرا حصہ کاٹے گی۔
حدیث نمبر: 13358
١٣٣٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن نافع عن ابن عمر قال: تجمع المحرمة شعرها، ثم تأخذ (منه) (١) قدر أنملة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت انگلی کے پوروں کی بقدر بال کاٹے گی۔
حدیث نمبر: 13359
١٣٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عباد (عن) (١) الحجاج قال: سألت عطاء عن (تقصير) (٢) المرأة، فقال: تأخذ من (جوانبها) (٣) شيئًا، إنما هو تحليل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں حضرت عطاء سے عورت کے بالوں کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا وہ سر کے دونوں جانب سے کچھ کچھ بال کاٹے گی، یہی اس کا حلال ہونا ہے۔
حدیث نمبر: 13360
١٣٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن هشام عن حفصة (ابنة) (١) سيرين في (تقصير) (٢) المرأة من شعرها، قالت: إنه (ليعجبني) (٣) أن لا (تكثر) (٤) المرأة الشابة، وأما التي قد (ولت) (٥) فإن شاءت أخذت أكثر، فإن فعلت فلا تريد على الربع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ بنت سیرین عورت کے بال کاٹنے کے متعلق فرماتی ہیں کہ مجھے یہ بات بہت پسند ہے کہ جوان عورت زیادہ بال نہ کاٹے، اور جس کی عمر زیادہ ہوگئی ہو اگر وہ چاہے تو زیادہ بال کاٹ سکتی ہے لیکن وہ بھی چوتھائی سے زیادہ بال نہ کاٹے۔
حدیث نمبر: 13361
١٣٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن أشعث عن الحسن في المحرمة كيف تقصر؟ قال: تأخذ من ناصيتها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرمہ عورت اپنے بال کس طرح کاٹے ؟ آپ نے فرمایا سر کے اگلے حصہ سے کچھ بال کاٹے وہ کافی ہیں۔
حدیث نمبر: 13362
١٣٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد عبد العزيز قال: ثنا شعبة قال: سألت الحكم: كم (تقصر) (١) المرأة؟ قال: ليس فيه شيء مؤقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا محرمہ عورت اپنے کتنے بال کاٹے گی ؟ فرمایا : جتنے مرضی بال کاٹ لے کوئی خاص حد مقرر نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13363
١٣٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: تقصر من شعرها القصير والطويل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت اپنے لمبے اور چھوٹے دونوں بالوں (میں سے کچھ نہ کچھ) کاٹے گی۔
حدیث نمبر: 13364
١٣٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن عقبة عن إبراهيم قال: سألت عن (الصرورة) (١) كم (تقصر) (٢) من شعرها؟ قال: (مثل) (٣) هذا، ووضع إبهامه على المفصل الثاني.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ میں حضرت الصرورہ سے دریافت کیا عورت کتنے بال کاٹے گی ؟ آپ نے فرمایا اتنے پھر اپنا انگوٹھا انگلی کے دوسرے جوڑ پر رکھا، (دو پوروں کی بقدر) ۔
حدیث نمبر: 13365
١٣٣٦٥ - حدثنا (أبو بكر قال) (١): ثنا عبدة (بن) (٢) (سليمان) (٣) عن عقبة بن أبي صالح قال: سألت سعيد بن جبير عنه (فقال) (٤): النساء أعلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن ابو صالح فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا عورتیں زیادہ جانتی ہیں۔
حدیث نمبر: 13366
١٣٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم (قال) (١): تقصر المرأة من شعرها قدر أنملة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں عورت پوروں کی بقدر اپنے بال کاٹے گی۔
حدیث نمبر: 13367
١٣٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: (سألته) (١): الحلق للنساء أفضل أو التقصير؟ قال: (لا) (٢)، بل التقصير قصر أزواج النبي ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ محرمہ عورت کے لیے سارے بال کاٹنا افضل ہے یا کچھ بال کاٹنا ؟ آپ نے فرمایا کچھ بال کاٹنا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات g بھی اسی طرح کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 13368
١٣٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: تأخذ المرأة من شعرها من قصيرة وطويلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت اپنے لمبے اور چھوٹے دونوں بالوں کی کچھ مقدار کاٹے گی۔