حدیث نمبر: 13258
١٣٢٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن الشيباني قال: كنت أطوف مع سعيد بن جبير وهو يحدثني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا آپ دوران طواف مجھ سے باتیں کرتے رہے۔
حدیث نمبر: 13259
١٣٢٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن مغيرة قال: كان شريح يطوف بالبيت (فسأله) (١) رجل فأفتاه] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ان سے ایک شخص نے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اس کو مسئلہ بتایا۔
حدیث نمبر: 13260
١٣٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا علي بن مسهر عن عبد الملك بن أبي سليمان قال: رأيت سعيد بن جبير يطوف بالبيت يحدث أصحابه ويفتي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا وہ طواف کر رہے تھے اور ان کے ساتھی ان سے باتیں پوچھ رہے تھے وہ ان کو جواب دے رہے تھے۔
حدیث نمبر: 13261
١٣٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد قال: كان مجاهد وسعيد بن جبير وعلي بن عبد اللَّه بن العباس والحسين بن الحسن وأبو جعفر يتكلمون وهم يطوفون بالبيت، وبين الصفا والمروة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابو زیاد کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، حضرت حسین بن حسین اور حضرت ابو جعفر بیت اللہ کے طواف کے دوران اور صفا ومروہ کی سعی کے دوران باتیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13262
١٣٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (عائذ) (١) بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن أبي الزبير عن طاوس قال: لما تفرق أبو موسى وعمرو بن العاص عن الحكومة قدم ⦗٤٤٥⦘ أبو موسى معتمرًا، فكنت أطوف أنا وهو بالبيت (إذ) (٢) عرض له رجل: فقال: يا أبا موسى، هذه الفتنة التي كانت تذكر، قال: ما هذه إلا (حيصة من حيصات) (٣) الفتن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ اور حضرت عمرو بن العاص حکومت سے الگ ہوئے تو حضرت ابو موسیٰ عمرہ کے لیے تشریف لائے اور میں وہ ایک ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ایک شخص ان کے معارض ہوا اور ان سے عرض کیا، اے ابو موسیٰ ! یہ وہ فتنہ ہے جس کا آپ ذکر کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا نہیں ہے یہ مگر دھوکہ اور فریب دے کر ہم پر غالب آتا رہا اور غالب آگیا۔
حدیث نمبر: 13263
١٣٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن (النضر) (٢) بن (معبد) (٣) قال: رأيت أبا قلابة (يتكلم) (٤) في الطواف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت النضر بن معبد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دوران طواف بات چیت کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 13264
١٣٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن عبد الرحمن (بن يزيد) (١) قال: لقيت أبا (مسعود) (٢)، فسألته وهو يطوف بالبيت، ⦗٤٤٦⦘ فقال لي: ثم ذكر (حديثًا) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود کو ملا وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے میں نے ان سے ایک بات دریافت کی ؟ آپ نے مجھ سے فرمایا اور پھر انہوں نے حدیث ذکر کی۔