کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 13246
١٣٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان (يقول: من أدرك) (١) المساء بمنى وهو في اليوم الثاني من أيام التشريق، فلا ينفر حتى الغد من اليوم الثالث.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جس شخص کو ایام تشریق کے دوسرے دن منیٰ میں شام ہوجائے تو وہ تیسرے دن کی صبح تک نہیں نکلے گا۔
حدیث نمبر: 13247
١٣٢٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن منصور ويونس عن الحسن أنه كان يقول ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 13248
١٣٢٤٨ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: ثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن دينار عن جابر بن زيد أنه كان يقول: [لا ينفر حتى يكون من الغد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں صبح تک وہاں سے نہیں جائے گا۔
حدیث نمبر: 13249
١٣٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن عبد الملك وحجاج عن عطاء أنه كان يقول] (١): ينفر ما لم تغب الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جب تک سورج غروب نہ ہوا ہو وہ نکل سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13250
١٣٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن ⦗٤٤٢⦘ سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه قال: من أمسى بمنى يوم النفر الأول وهو يريد النفر في ذلك اليوم (فلا) (١) ينفر حتى الغد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کے والد فرماتے ہیں جس شخص کو پہلے دن منیٰ میں شام ہوجائے اور وہ اسی دن وہاں سے جانا چاہے تو اگلی صبح تک وہاں سے نہ نکلے۔
حدیث نمبر: 13251
١٣٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) أبو أسامة قال: ثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: إذا أدركه المساء في اليوم الثاني فلا ينفر حتى الغد وتزول الشمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس شخص کو دوسرے دن منیٰ میں شام ہوجائے تو وہ صبح سے پہلے نہ نکلے، صبح جب سورج زائل ہونا شروع ہو تو پھر نکلے۔