حدیث نمبر: 13198
١٣١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: لا بأس بالسواك للمحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم کے مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13199
١٣١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد قال: كانوا يستحبون السواك للمحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں صحابہ کرام محرم کے لیے مسواک کرنے کو پسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13200
١٣٢٠٠ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء ⦗٤٣٢⦘ (قالا) (١): لا بأس بالسواك للمحرم] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم کے مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 13201
١٣٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: لا بأس أن يستاك المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 13202
١٣٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) أسباط بن محمد عن أبي بكر قال: قلت لعكرمة هل يستاك المحرم؟ قال: نعم، السواك طهارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے محرم کے مسواک کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں کرسکتا ہے مسواک تو پاکی کا ذریعہ ہے۔
حدیث نمبر: 13203
١٣٢٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن ابن نافع عن (أبيه) (٢) عن ابن عمر أنه كان يستاك وهو محرم] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حالت احرام میں مسواک کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13204
١٣٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر قال: سألت محمد ابن علي وعامرًا وعطاء (وطاوسًا) (١) (ومجاهدًا) (٢) (وسالمًا) (٣) والقاسم وعبد الرحمن ابن الأسود، (فلم) (٤) يروا به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی، حضرت عامر، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد، حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عبد الرحمن بن اسود سے محرم کے مسواک کرنے کے بارے میں دریافت کیا : ان سب نے اس میں حرج نہیں سمجھا۔