کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: محرم حالت احرام میں ناخن کتر سکتا ہے اور زخم کو چیرا دے سکتا ہے
حدیث نمبر: 13188
١٣١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) عبد السلام (بن) (٢) حرب عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس في المحرم ينكسر ظفره، قال: (إذا آذاك) (٣) فأرم به عنك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کا ناخن ٹوٹ جائے اگر اس کو تکلیف ہو تو اس کو کاٹ کر اس سے اپنے آپ کو چھٹکارہ دے۔
حدیث نمبر: 13189
١٣١٨٩ - [حدثنا أبو بكر حدثنا ابن مبارك عن حجاج عن عطاء قال: إن كانت (شظية) (١) فهو يقلمها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پھٹن یا ریزہ ہونے کی وجہ سے ناخن میں تکلیف ہو تو اس کو کاٹ دے۔
حدیث نمبر: 13190
١٣١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن مبارك (عن خالد) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا انكسر ظفر المحرم فليقصه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب محرم کا ناخن ٹوٹ جائے تو وہ اس کو کاٹ لے۔
حدیث نمبر: 13191
١٣١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن يزيد عن سعيد بن جبير قال: إذا انكسر ظفر المحرم ألقاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب محرم کا ناخن ٹوٹ جائے تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔
حدیث نمبر: 13192
١٣١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عبد اللَّه بن أبي مريم قال: (اشتكيت) (١) ظفري وأنا محرم فآذاني فقطعته، فسألت سعيد بن جبير فقال: (هل) (٢) آذاك؟ فقلت نعم، فقال: فاقطعه يَا ابن أخي: ﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ [البقرة: ١٨٥].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد اللہ بن ابو مریم کہتے ہیں کہ میں حالت احرام میں تھا کہ میرے ناخن میں تکلیف ہوئی تو میں نے اس کو کاٹنا چاہا پھر میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا انہوں نے پوچھا تجھے تکلیف تھی ؟ میں نے کہا جی، تو فرمایا : بھتیجے اس کو کاٹ دے، اللہ پاک کا ارشاد ہے { یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ }۔
حدیث نمبر: 13193
١٣١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وعطاء (قال) (١) (في المحرم) (٢) إذا انكسر ظفره (قلمه) (٣) من حيث انكسر، وليس عليه شيء فإن قلَّمه من (قبل أن ينكسر) (٤) فعليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب محرم کا ناخن ٹوٹ جائے تو وہاں سے وہ ناخن کاٹ لے اس پر کچھ نہیں ہے اور اگر بغیر ناخن ٹوٹے (یا جہاں سے نہیں ٹوٹا وہاں سے) ناخن کاٹ لے تو اس پر دم ہے۔
حدیث نمبر: 13194
١٣١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو داود عن (حماد بن سلمة) (١) عن حماد قال: ينزع المحرم ظفره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ محرم اپنے ناخن کاٹ لے گا۔
حدیث نمبر: 13195
١٣١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن حجاج عن عطاء قال: المحرم (يبجس) (١) القرحة (ويقطع الظفر، ويقطع اللحم الناتيء، وينزع الضرس ويداوي القرحة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم زخم کو چیرا دے سکتا ہے اور ناخن کاٹ سکتا ہے، ابھرے ہوئے زائد گوشت کو کاٹ سکتا ہے، داڑھ نکلوا سکتا ہے اور زخم پر دوائی لگا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13196
١٣١٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عباد بن (عوام) (١) عن أبي حنيفة عن (حماد) (٢) عن إبراهيم في المحرم (يبط) (٣) الجرح ويعصر القرحة و (يقص) (٤) الظفر إذا انكسر و (يجبر) (٥) الكسر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم زخم کو چیرا دے سکتا ہے، اس کو نچوڑ کر اس میں سے مواد نکال سکتا ہے، ناخن ٹوٹ جائے تو اس کو کاٹ سکتا ہے اور ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑ سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13197
١٣١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: لا بأس أن يقطع المحرم الجلدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ محرم کھال کاٹ دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔