کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمکلام ہو اور اس کی مذی خارج ہو جائے
حدیث نمبر: 13166
١٣١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد قال: رأى ابن عباس رجلًا وهو يسب امرأته، فقال: مالك؟ (فقال) (١): إني أمذيت أو (أمنيت) (٢) فقال ابن عباس: لا (تسبها) (٣) وأهرق (لذلك) (٤) (دمًا) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا وہ اپنی بیوی کو گالی نکال رہا تھا، آپ نے اس سے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے ؟ اس نے عرض کیا میری مذی یا منی خارج ہوگئی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا اس کو گالی مت نکال، اس کے لیے دم (جانور کا خون بہا) دے۔
حدیث نمبر: 13167
١٣١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن أبان بن (تغلب) (١) عن الحكم ⦗٤٢٣⦘ قال: أقبل رجل من أهل الطائف (محرمًا) (٢) بحجة، فرأى نسوة في بستان، فأدام النظر (إليهن) (٣) حتى أمذى، (فسأل) (٤) سعيد بن جبير، فقال: (أهرق) (٥) دمًا (وتم) (٦) حجك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طائف والوں میں سے ایک شخص حج کا احرام باندھ کر آیا، اس نے چمن میں کچھ عورتیں دیکھیں اور دیکھتا ہی چلا گیا، یہاں تک کہ اس کی مذی خارج ہوگئی، پھر اس نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا دم ادا کر دے اور تیرا حج مکمل ہوگیا ہے۔
حدیث نمبر: 13168
١٣١٦٨ - حدثنا (أبو بكر قال: ثنا) (١) أبو بكر بن عياش عن هبيرة الضبي قال: خرجت إلى مكة ومعي امرأتي، (فحدثتها) (٢) فأمذيت، فسألت عطاء، فقال: شاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھبیرہ الضبی فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ (حالت احرام میں) مکہ کے لیے نکلا، میں بیوی سے باتیں کر رہا تھا کہ میری مذی خارج ہوگئی، میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دم میں بکری ذبح کرو۔
حدیث نمبر: 13169
١٣١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء (قال: لا) (١) يفسد الحج حتى (يلتقي الختانان، فإذا) (٢) التقي الختانان فسد الحج ووجب الغرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تک التقائے ختانین نہ ہو حج فاسد نہیں ہوتا، جب التقائے ختانین ہوگیا تو حج فاسد ہوگیا اور جرمانہ واجب ہوگیا۔