کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
حدیث نمبر: 13148
١٣١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الوهاب الثقفي عن جعفر بن محمد عن أبيه أن عمر وعليًا وابن عباس كانوا يقولون في الرجل يرسل (بدنته) (١): أنه يمسك (عما يمسك) (٢) عنه المحرم، ليس (أن لا) (٣) يلبي (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ھدی کا جانور بھیجے وہ ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم حالت احرام میں اجتناب کرتا ہے اور یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تلبیہ نہ پڑھے اور حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھ ھدی بھیج رہا ہے ان سے ایک دن مقرر کر کے وعدہ لے لے، پھر جب وہ وعدے والا دن آجائے تو وہ ان سب چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 13149
١٣١٤٩ - قال جعفر: (يواعدهم) (١) يومًا فإذا كان ذلك اليوم الذي يواعدهم أن يشعر أمسك عما يمسك عنه المحرم.
حدیث نمبر: 13150
١٣١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن أيوب عن نافع أن ابن عمر كان إذا بعث (بالهدي) (١) (يمسك عما) (٢) يمسك عنه المحرم، غير أن لا يلبي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنی ھدی کا جانور بھیج دیتے تو ان سب چیزوں سے اجتناب کرتے جن سے محرم کرتا ہے سوائے اس کے کہ تلبیہ نہ پڑھتے۔
حدیث نمبر: 13151
١٣١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: (أخبرني) (١) محمد بن إبراهيم (أن) (٢) ربيعة بن عبد اللَّه بن (الهدير) (٣) أخبره أنه رأى ابن عباس وهو أمير على البصرة في زمان علي بن أبي طالب متجردًا على منبر البصرة، فسأل الناس عنه، (فقالوا) (٤): إنه أمر بهديه أن (يقلد) (٥)، فلذلك (تجرد) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیعہ بن عبد اللہ الھدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بصرہ کے منبر پر برہنہ (حالت احرام میں) دیکھا جب وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں بصرہ کے امیر تھے، لوگوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا ؟ تو لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ھدی کو قلادہ باندھنے کا حکم دے دیا ہے اس لیے برہنہ ہیں، پھر میں حضرت ابن زبیر کو ملا تو میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، آپ نے فرمایا رب کعبہ کی قسم یہ بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 13152
١٣١٥٢ - (فلقيت) (١) ابن الزبير، فذكرت ذلك له، فقال: (بدعة) (٢) ورب الكعبة (٣).
حدیث نمبر: 13153
١٣١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: إذا بعث الرجل بالهدي أمر الذي يبعث به معه أن يقلد يوم كذا وكذا من ذلك اليوم، ثم يمسك عن (أشياء) (١) مما يمسك عنها المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی کے ہاتھ ھدی کا جانور بھیجے تو وہ اس کو کہہ دے کہ فلان دن فلان وقت اس کو قلادہ باندھے، پھر اس دن وہ ان تمام چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم حالت احرام میں کرتا ہے۔