کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی نذر مانے کہ وہ مسجد میں اعتکاف بیٹھے گی پھر اس کو روک دیا جائے
حدیث نمبر: 13002
١٣٠٠٢ - حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب أبي العلاء عن قتادة قال: أتت امرأة شريحًا فقالت: إني نذرت أن أعتكف في المسجد، وإن السلطان (يمنعني) (١)، قال: فكفري عن يمينك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت شریح کے پاس آئی اور عرض کیا میں نے نذر مانی تھی کہ مسجد میں اعتکاف بیٹھوں گی، لیکن بادشاہ نے مجھے روک دیا، آپ نے فرمایا : اپنی قسم کا کفارہ ادا کر۔
حدیث نمبر: 13003
١٣٠٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر بن زيد عن امرأة جعلت عليها أن تعتكف شهرًا في المسجد الجامع (فطلبها إليه) (١) (أمر) (٢) لا (تستطيع) (٣) أن (تطهر) (٤)، قال: تعتكف (في مسجد) (٥) (تأمن به) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ھرم سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے قسم کھائی ہے کہ وہ جامع مسجد میں ایک مہینہ اعتکاف بیٹھے گی، پھر اس سے ایسی چیز طلب کی گئی کہ وہ اب نکلنے کی طاقت نہیں رکھتی، آپ نے فرمایا جب اس سے مامون ہوجائے تو اعتکاف بیٹھ جائے۔