حدیث نمبر: 12943
١٢٩٤٣ - حدثنا عباد عن سفيان بن حسين قال: سألت الحسن وابن سيرين عن رجل ظاهر من امرأته ولم يكفر (و) (١) تهاون بذلك، (قالا) (٢): يستعدي (عليه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا کہ ایک شخص اپنی بیوی سے ظہار کرتا ہے اور کفارہ ادا نہیں کرتا اور اس میں سستی کرتا ہے ؟ دونوں حضرات نے فرمایا : وہ عورت اس کے خلاف دعویٰ کرے گی۔
حدیث نمبر: 12944
١٢٩٤٤ - (و) (١) (حدثنا) (٢) الضحاك (بن) (٣) مخلد عن ابن (جريج) (٤) عن ⦗٣٦٤⦘ ابن طاوس عن أبيه قال: إذا قال المظاهر: لا حاجة لي بها لم يترك حتى يطلق أو يكفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب ظہار کرنے والا کہے مجھے اس کی کوئی حاجت اور ضرورت نہیں ہے، تو اس کو نہیں چھوڑا جائے گا جب تک کہ وہ طلاق نہ دیدے یا کفارہ نہ ادا کر دے۔