کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے، میں تجھے اپنا بیٹا ھدیہ دے دوں گا
١٢٩٣٤ - حدثنا أبو أسامة عن أبي (غفار) (١) المثنى (بن سعيد) (٢) قال: سألت جابر بن زيد عن رجل قال لرجل: هو يهديك إن لم (يسر) (٣) أهلك، قال: يهدي كبشًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غفار المثنی بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ ایک شخص دوسرے شخص سے کہتا ہے وہ تجھے بیٹا ھدیہ دوں گا اگر تیرے گھر والے رات کو نہ آئے ؟ فرمایا وہ دنبہ ھدیہ کرے۔
١٢٩٣٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عطاء قال: إذا قال: هو يهدي ابنه، فكبش.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب کوئی کہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ھدیہ میں دے گا تو اس کی جگہ دنبہ دے گا۔
١٢٩٣٦ - [حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن قال: هو يهدي ابنه فكبش] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
١٢٩٣٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال: هو يهديه حافيًا راجلًا، قال: يحجه، ويمشي هو حافيًا (راجلًا) (١) ولا يركب ولكن يحمل الذي حلف عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب وہ کہے کہ وہ اس کو برہنہ اور پیدل ھدیہ کرے گا تو وہ حج کروائے گا وہ ننگے پاؤں اور پیدل چلے گا اور سواری پر سوار نہ ہوگا لیکن جس پر قسم کھائی ہے وہ سوار ہوگا۔
١٢٩٣٨ - حدثنا عبد الرحيم ووكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم عن (علي) (١) في الرجل يقول للرجل: أنا أهديك، (و) (٢) قال وكيع (قال) (٣) لابنه، قال: يهدي ديته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو کہے میں تجھے بیٹا ھدیہ دوں گا، اور حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ جب اپنے بیٹے سے کہے تو وہ دیت ھدیہ کرے گا۔
١٢٩٣٩ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (٢) [يحجه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حج کروائے گا۔
١٢٩٤٠ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن حماد عن إبراهيم قال] (١): عليه أن يحجه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر لازم ہے کہ وہ اس کو حج کروائے۔
١٢٩٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن عثمان بن (حاضر) (١) عن ابن عباس (٢) وابن عمر (قالا) (٣): (٤) يهدي جزورًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ اونٹ ھدیہ کرے گا۔
١٢٩٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سماك عن محمد بن المنتشر عن مسروق قال: يهدي كبشًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ وہ دنبہ ھدیہ کرے گا۔