حدیث نمبر: 12923
١٢٩٢٣ - حدثنا عبد الرحيم عن داود بن أبي هند عن عامر قال: (سأل) (١) رجل ابن عباس عن رجل نذر أن ينحر ابنه (قال) (٢): ينحر مائة من الإبل كما (فدى) (٣) (بها) (٤) (عبد المطلب) (٥) ابنه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا ؟ آپ نے فرمایا وہ سو اونٹ ذبح کرے گا جس طرح حضرت عبد المطلب نے اپنے بیٹے کا فدیہ دیا تھا، اور ان کے علاوہ حضرات فرماتے ہیں دنبہ ذبح کرے گا جیسے ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسحاق (اسماعیل) کی جگہ کیا تھا، پھر میں نے حضرت مسروق سے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ نے فرمایا یہ شیطان کے راستوں میں ایک راستہ ہے اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 12924
١٢٩٢٤ - قال: (وقال) (١) غيره: كبشًا كما فدى إبراهيم ابنه إسحاق.
حدیث نمبر: 12925
١٢٩٢٥ - فسألت مسروقًا، فقال: هذا من (خطرات) (١) الشيطان لا كفارة فيه.
حدیث نمبر: 12926
١٢٩٢٦ - حدثنا عباد عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس (في الرجل) (١) يقول: هو ينحر ابنه قال: (يذيح) (٢) كبشًا كما فدى إبراهيم إسحاق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، فرمایا دنبہ ذبح کرے جس طرح ابراہیم نے اپنے بیٹے اسحاق (اسماعیل) کی جگہ کیا تھا۔
حدیث نمبر: 12927
١٢٩٢٧ - حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن القاسم قال: كنت عند ابن عباس فجاءته امرأة، فقالت: إني نذرت أن أنحر ابني، (فقال) (١) ابن عباس: لا ⦗٣٦٠⦘ تنحري ابنك وكفري عن يمينك، (قال) (٢): فقال رجل عند ابن عباس: (إنه) (٣) لا وفاء لنذر في معصية، فقال ابن عباس: أليس قد قال اللَّه (٤) في الظهار: ﴿وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا﴾ [المجادلة: ٢]، (ثم) (٥) قال فيه من الكفارة ما سمعت (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا ایک عورت آئی اور عرض کیا میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو ذبح کروں گی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا اپنے بیٹے کو ذبح مت کر اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص موجود تھا اس نے کہا، معصیت والی نذر کا تو پورا کرنا نہیں ہے، (اور اس پر کفارہ بھی نہیں ہوتا) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ نے مسئلہ ظہار میں نہیں فرمایا : { وَاِِنَّہُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا } پھر فرمایا اس میں وہ کفارہ ہے جو تو نے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 12928
١٢٩٢٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم عن (علي) (١) في رجل نذر أن ينحر ابنه قال: يهدي ديته] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص نذر مانے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو وہ اس کی دیت ھدیہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 12929
١٢٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن فراس عن (الشعبي) (١) قال: إذا قال: هو (ينحر ابنه فبدنة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو وہ اپنے بیٹے کو حج کروائے۔
حدیث نمبر: 12930
١٢٩٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عطاء قال: إذا قال: هو (ينحره) (١) (فبدنة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے بھی یہی مروی ہے۔
حدیث نمبر: 12931
١٢٩٣١ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى عن عكرمة في رجل نذر أن ينحر ابنه، قال: يذبح كبشًا (فيتصدق) (١) بلحمه، ثم قال: ﴿قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ﴾ (٢) [الممتحنة: ٤].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، آپ نے فرمایا وہ دنبہ ذبح کر کے اس کا گوشت صدقہ کر دے، پھر فرمایا : تحقیق تمہارے لیے ابراہیم کے طریقہ میں بہترین نمونہ ہے۔
حدیث نمبر: 12932
١٢٩٣٢ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن الحسن عن إبراهيم في رجل نذر أن ينحر ابنه، قال: يحجه وينحر بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو فرمایا وہ اونٹ ذبح کرے گا۔
حدیث نمبر: 12933
١٢٩٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن ابن عباس في الرجل يقول: هو ينحر ابنه، قال: يهدي ديته، أو كبشًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، فرمایا وہ اس کی دیت ادا کرے یا دنبہ ذبح کرے۔