کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کیسے قسم اٹھاتے تھے
حدیث نمبر: 12883
١٢٨٨٣ - حدثنا (وكيع) (١) عن عكرمة بن عمار عن عاصم بن (شميخ) (٢) عن أبي سعيد الخدري قال: كان النبي ﷺ إذا اجتهد في اليمين قال: " (٣) والذي نفس أبي القاسم بيده" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قسم پر بہت زور دیتے تو یوں فرماتے ، نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔
حدیث نمبر: 12884
١٢٨٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عقبة عن سالم عن ابن عمر قال: كانت يمين النبي ﷺ (التي) (١) يحلف عليها: "لا ومقلب القلوب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم جس پر آپ قسم اٹھاتے وہ یہ تھی : نہیں دلوں کو پلٹنے والے کی قسم۔
حدیث نمبر: 12885
١٢٨٨٥ - حدثنا حماد بن (خالد) (١) عن محمد بن هلال عن أبيه عن أبي هريرة قال: كانت يمين النبي ﷺ: لا واستغفر اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم یہ تھی : نہیں اور میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔
حدیث نمبر: 12886
١٢٨٨٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه (١) قال: (٢) كنت جالسًا مع ابن مسعود فوق بيته، (فوجبت) (٣) الشمس فقال عبد اللَّه: هذا والذي لا إله غيره حين (أفطر) (٤) الصائم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ گھر کی چھت پر بیٹھا تھا سورج غروب ہونے لگا، حضرت عبد اللہ نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے بغیر کوئی معبود نہیں یہ وہ وقت ہے جب روزہ دار افطار کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 12887
١٢٨٨٧ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن أبي المنهال عن عباد بن عبد اللَّه قال: كان علي ﵁ (١) يخطب فقال: لا والذي فلق الحبة (وبرأ) (٢) النسمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے آپ نے فرمایا : نہیں، قسم اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑ کر جاندار کو پیدا کیا۔
حدیث نمبر: 12888
١٢٨٨٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن يحيى بن جعدة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: سمعت أبا هريرة يقول: لا ورب هذه الكعبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے آپ فرماتے ہیں : لا (نہیں) اس کعبہ کے رب کی قسم۔
حدیث نمبر: 12889
١٢٨٨٩ - حدثنا شريك عن (عبد الملك) (١) بن (عمير) (٢) عن (زياد) (٣) ⦗٣٥١⦘ الحارثي قال: قال رجل لأبي هريرة: أنت الذي تنهى عن صوم يوم الجمعة؟ فقال: (لا) (٤) ورب (هذه) (٥) الحرمة (أو هذه) (٦) البنية (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد الحارثی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ ہیں جنہوں نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں اس حرم کے رب کی قسم، یا فرمایا اس کعبہ کے رب کی قسم۔
حدیث نمبر: 12890
١٢٨٩٠ - حدثنا حفص وأبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن ابن (يزيد) (١) عن عبد اللَّه أنه قال: والذي لا إله غيره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ یوں قسم کھاتے : قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
حدیث نمبر: 12891
١٢٨٩١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن مسروق أن عائشة قالت في شيء حلفت عليه: لا والذي آمن به المؤمنون وكفر به الكافرون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کسی چیز پر قسم اٹھاتیں تو یوں فرماتیں، نہیں، قسم ہے اس کی جس پر مؤمن ایمان لائے اور کافروں نے اس کا انکار کیا۔
حدیث نمبر: 12892
١٢٨٩٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن هلال ابن أبي ميمونة عن عطاء بن يسار عن رفاعة الجهني قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا حلف قال: "والذي نفس محمد بيده" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رفاعہ الجہنی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قسم کھاتے تو یوں فرماتے : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے۔